نئے عملے کے استقبال کے لیے تیار رہیں: مولانا سید ہاشم ندوی

ان باتوں کا اظہارفکروخبرکے ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم ندویؔ نے کیا ، مولانا موصوف کے دبئی روانگی سے ایک دن قبل دفتر فکروخبر میں عملے کے ساتھ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں فکروخبر کی بڑھتی مقبولیت میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے ہی ویب پر ایک تنقیدی جائزہ لیا گیا تاکہ ویب کو مزید خوبصورت اور فائدہ مند بنانے کے لیے قدم اُٹھایا جاسکے، فکروخبر کے ایڈیٹر انصارعزیز ندوی کی ابتدائی کلمات جسمیں تعاونِ باہم پر ابھارتے ہوئے دلچسپی سے کام کرنے پر زور دیا گیا تھا ، اس کے بعدمولانا موصوف نے کہا کہ کوئی بھی کام تعاونِ باہمی کے بغیر انجام نہیں پاتا ۔ جب تک ایک دوسرے کا جوڑ او رربط نہ ہو کوئی بھی کام آگے نہیں بڑھ سکتا ۔ مولانا نے ادارہ کی مثال جسم سے دیتے ہوئے کہا کہ دماغ کو تقویت دینے انسان کے ہر عضو کا تعاون ضروری ہے ۔ روح کو غذا پہونچانے کے لیے عبادات اہم ہیں اسی طرح ادارہ کو آگے بڑھانے کے لیے ہر عملہ کا ساتھ رہنا ضروری ہے ۔ مولانانے قرآن کی روشنی میں کہا کہ مشغول آدمی ہی اچھا کام انجام دے سکتا ہے ۔ ہمارے لیے ماحول بھی سازگار ہے اور کام کرنے کا ایک میدان ہمارے سامنے ہے لہذا کوشش اس بات کی کریں کہ ہم سے کوئی غلطی سرزد نہ ہو جس سے ادارہ کو نقصان پہونچتا ہو ۔ تعاونِ باہم پر ابھارتے ہوئے دلچسپی سے کام کرنے پر زور دیا ۔اس میٹنگ کا آغاز ایڈیٹر انچیف کے فرزند عزیزم سید ابوالحسن کی تلاوت سے ہوا ۔ اس موقع پر فکر وخبر کے عملہ میں سے مولانا عبدالاحد ندوی ، مولاناعبدالمغنی اکرمی ندوی ، مولانا اعجاز مومن ندوی ، مولوی رحمت اللہ ، مولانا عتیق الرحمٰن ڈانگی، جناب نویدمصباح، مولانا مصعب بیندوری ندوی اور وژٹنگ رپورٹر ربیع رکن الدین موجود تھے ۔ 

IMG 0044

Share this post

Loading...