فکروخبر کے تین سال کی تکمیل کے بعد اس ادارے سے کئی سارے نئے پروگرام صحافت و دعوت کے اعتبار سے جڑتے گئے اور آج نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ملکوں میں ہمارے سائٹس سے ہزاروں کی تعداد میں استفادہ کررہے ہیں اور دن بدن وژٹرس کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ، اس کے علاوہ ہمارے کچھ پروگراموں کی افادیت کو دیکھتے ہوئے دہلی ، اعظم گڑی اور دیگر علاقوں کے لوگ اپنے سائٹس سے اس کو جوڑے ہوئے ہیں ۔ ۔ مہمان مولانا محترم نے اس موقع پر فکروخبر کے موجود عملہ سے ملاقات کرتے ہوئے فکروخبر کے کاموں کو سراہا۔ اور فکروخبر کے لیے خصوصی دعاؤں سے نوازا ۔ اس موقع پر مولانا کے ہمراہ مولانا شجاع الدین ندوی اور وسیم احمد لونا عرف وسیم بھائی موجود تھے۔
Share this post
