اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی غرض سے تشریف لانے والے شعبۂ حفظ کے سابق صدر جناب حافظ کبیرالدین صاحب نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تأثرات پیش کیے ، ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب ماسٹر شفیع صاحب نے بھی اپنے کلمات پیش کیے ، ملحوظ رہے کہ اس سے قبل مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے شعبۂ حفظ کی مختصر تاریخ پیش کی اور کہا کہ شعبۂ حفظ کی موجودہ عمارت ناکافی ہونے کی وجہ سے اس عمارت کی بنیاد رکھی گئی تھی اور اللہ کے فضل وکرم سے اس عمارت کا کام پایہ تکمیل کو پہنچا اور آج اس کے افتتاحی پروگرام میں ہم شریک ہیں۔ شکریہ کلمات شعبۂ حفظ کے صدر مولانا عمران صاحب نے پیش کیے اور نظامت کے فرائض مولانا عرفان ندوی نے انجام دئیے۔ قریب ساڑھے بارہ یہ افتتاحی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
Share this post
