اس موقع پر مولانا عبدالعزیز بھٹکلی ندوی صاحب اور مولانا فخرالدین صاحب نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملحوظ رہے کہ ندوۃ العلماء میں سالانہ امتحانات چل رہے ہیں،چونکہ جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد بھٹکل کا الحاق ندوۃ العلماء سے ہے اور عالیہ رابعہ یعنی آخری سال کے طلبہ کے سوالیہ پرچے ندوۃ العلماء سے ہی جاری ہوتے ہیں، اور پھر ندوۃ کے تمام شاخوں میں بیک وقت یہ امتحانات لئے جاتے ہیں، اسی بنا پر ندوۃ سے ہر سال ممتحن کے طورپرالگ الگ ریاستوں میں موجود شاخوں کے لئے اساتذہ کو روانہ کیاجاتاہے۔ امسال مولانا فخرالدین ندوی اور مولانا عبدالعزیز ندوی صاحب یہ ذمہداری نبھارہے ہیں۔
Share this post
