اُڈپی 18 اگست2024 : متسیگندھا ایکسپریس ٹرین کے اے سی کوچ کی چھت گرنے کے بعد ایم پی کوٹا سرینواس پجاری نے مرکزی وزیر ریلوے کو منگلورو-ممبئی متسیگندھا ایکسپریس کے پرانے ڈبوں کو نئی ایل ایچ بی سے تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔
چھت کے گرنے کے بعد ساحلی علاقے اور مہاراشٹر کے مسافروں نے بھی متسیگندھا ایکسپریس میں ایل ایچ بی کوچوں کے استعمال کا مطالبہ کیا ہے۔ متسیگندھا ایکسپریس کے آغاز کو 26 سال گزر جانے کے باوجود، سدرن ریلویز نے پرانے ICF کوچز کا استعمال کرتے ہوئے ٹرین کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایل ایچ بی کوچز کے مطالبے پر ابھی تک توجہ نہیں دی گئی ہے۔
کوٹا سرینواس پوجاری نے چھت گرنے کے بارے میں تفصیلات طلب کیں، انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کو جلد از جلد جنوبی ریلوے اور مرکزی وزیر ریلوے کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوچز کو ایل ایچ بی کوچز سے تبدیل کیے جائیں۔
دریں اثنا، 23 جولائی کو ایم پی کوٹا پوجاری کے ذریعہ جمع کرائے گئے خط کے ساتھ متسیگندھا ایکسپریس کے اے سی کوچ کی گرتی ہوئی چھت کو دکھایا گیا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
Share this post
