چکمنگلورو 14/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) سری رام سینا کے قومی صدر پرمود متالک بی جے پی کے برسرِ اقتدار پر آنے کے بعد راگ الاپا تھا، آج وہی پرمود متالک بی جے پی کی کھلے عام مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہ کہ ہندوؤں کے نام پر ہی انہوں نے اقتدار حاصل کرلیا ہے اور اب ہندو مذاہب ماننے والوں کے ہی مطالبات پورے نہیں ہورہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ پروگراموں کے انعقاد کی اجازت نہ دے کر بی جے پی ان کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امسال کا دتہ مالا ابھیان پورا نہیں کیا ہے۔ چکمنگلور ضلع انتظامیہ نے ہمیں دتہ سوامی کی مور تی شوبھا یاترا میں لے جانے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے ہم نے اس فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے شوبھا یاتراہی منسوخ کردی ہے اور خاموش جلوس نکال کر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
Share this post
