مستی گندھا ٹرین میں لوٹ مار کی وارداتوں سے عوام ہوشیار رہیں (مزید اہم ترین خبریں )

جب ٹرین چپلون ریلوے اسٹیشن پہنچی تو اس نے رات کے کھانے کے دوران مجھے ایک بسکٹ دیا جس کاایک ٹکڑا کھانے کے کچھ ہی دیر بعد اس پر غنودگی طاری ہوئی اور وہ سوگیا ۔ صبح اٹھ کر دیکھنے پرپتہ چلا کہ اس کے گلے میں موجود سونے کی چین نہیں ہے اور اس کی جیب میں موجود پانچ ہزار روپئے نقدی بھی لوٹ لیے گئے ہیں۔اکثرو بیشتر مستی گندھا ٹرین میں اس طرح کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں جس کے تعلق سے مسافروں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ 


سب انسپکٹر روپا کی اقدامِ خودکشی میں نیاموڑ 

انسپکٹرسنجیو گوڈا پر ہراساں کرنے کا الزام 

بنگلور 24؍جولائی (فکروخبرنیوز) اقدامِ خودکشی کے بعد اسپتال میں زیر علاج وجئی نگر سب انسپکٹر روپاکی جانب سے دئیے گئے ایک بیان کے بعداقدامِ خودکشی کے معاملہ نے نیا موڑ اختیار کیا ہے۔ وجئی نگر پولیس تھانہ کی سب انسپکٹر روپا گوڈا نے الزام لگایا ہے کہ وجئی نگر پولیس انسپکٹر سنجیو گوڈا کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی وجہ سے اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق کنی گیری پولیس اسسٹنٹ کمشنر ستیا ناراینا کوڈور نے روپا سے تحقیقات کے دوران یہ بیان لیا ہے۔بعض ذرائع کے مطابق روپا نے حالیہ خودکشی کی کوشش کے واقعہ کے تناظر میں یہ الزام نہیں لگایا بلکہ اس نے تحقیقات کے دوران مثال بیان کرتے ہوئے انسپکٹر سنیجو گوڈا کانام لیا تھا ۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق روپا نے اس واقعہ کا بھی تذکرہ بھی کیا جب سنجیو گوڈا نے دیگر عملہ کے سامنے اسے گالیاں دی تھیں۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ روپا کی صحت میں بہتری دیکھنے میں مل رہی ہے اور وہ ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ 


رائچور جیل سے چار ملزمین فرار ہونے میں کامیاب 

رائچور 24؍ جولائی(فکروخبرنیوز) چار ملزمین جن کے خلاف عدالت میں سنوائی جاری تھی رائچور ضلع جیل سے فرارہونے کی واردات دو دن قبل منظر عام پرآئی ہے۔ مفرور ملزمین کی شناخت رمیش ،دیوراج ، ہنومنتااور رنگپا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے کے دوران ملزمین جیل سے فرار ہوئے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ رات کے اوقات میں انہوں نے بیت الخلاء کی کھڑکی توڑی اور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ جیل کے ذمہ داروں کو اس وقت یہ واردات سامنے آئی جب صبح سویرے مذکورہ ملزمین نظر آئے جس کے بعد تلاشی کے دوران بیت الخلاء کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور شبہ ہے کہ یہیں سے یہ فرارہوگئے ہیں۔ ملزمین کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے۔ رائچور کے ایڈیشنل ایس پی بی پاٹل نے کہا کہ ہم نے ملزمین کی دوبارہ گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اسی طرح پڑوسی اضلاع اور ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی یہ پیغام پہنچا دیاہے۔ 


کاسرگوڈ سے لاپتہ نوجوان کاوھاٹس اپ پیغام افغانستان سے ہوا موصول 

کاسرگوڈ 24؍ جولائی (فکروخبرنیوز) کاسرگوڈ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والوں میں سے ایک نوجوان کے افغانستان میں موجودگی کی خبر موصول ہوئی ہے۔ حفیظ الدین کے اہلِ خانہ کے مطابق نوجوان کی جانب سے انہیں ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں اس نے خود کے افغانستان میں موجود ہونے کی بات کہی ہے۔ کہاجارہا ہے کہ یہ پیغام افغانستان کے تورا بورامقام سے روانہ کیا گیا ہے جو طالبان کے ٹھکانوں میں سے ایک ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پیغام اس نوجوان کے کیرلا کے موبائل نمبر سے موصول ہوا ہے ۔ اس سے پہلے لاپتہ ہونے والے چند نوجوانوں کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ کو اس طرح کے پیغامات موصول ہوچکے ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسیاں ان تک اس وجہ سے نہیں پہنچ پارہی ہیں کہ جن نمبرات سے یہ پیغامات موصول ہوئے ہیں ان سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔ ان پیغامات کے موصول ہونے کے بعدلاپتہ نوجوانوں کا پتہ لگانا کیرلا کے محکمۂ پولیس کے سامنے ایک بڑا چیلنچ ہے۔ 

Share this post

Loading...