بھٹکل سے حفاظ کرام کی آمد پر سیب کمیونٹی مسقط کی طرف سے قرآت قرآن کی نورانی محفل کا انعقاد

بھٹکل/مسقط 2 جولائ 2019(فکروخبرنیوز) 30 جون بروز اتوار رات ٹھیک 11:30بجے سیب کمیونٹی مسقط کی طرف سے جناب ولکی اقبال صاحب کے مکان پر تلاوت قرآن کی پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔جس کی ابتداء ہلارے مزمل صاحب کی تلاوت سے ہوئی۔اس کے بعد اللہ کے رسول کی شان میں نعتیہ کلام پیش کرنے کے لیے ناظم اجلاس مولوی عمر سلیم عسکری نے عبیدالرحمن بن مولانا امین رکن الدین کو آواز دی موصوف نے خوبصورت آواز میں نعت پڑھی۔۔۔۔۔اس کے فورا بعد باقاعدہ طور پر پروگرام کا آغاز ہوا سب سے پہلے حافظ عبدالرحمن بن امین رکن الدین ندوی اس کے بعد حافظ زین موٹیا اور حافظ عبیدالرحمن نے خوش الحانی سے قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے سامعین کو محضوظ فرمایا۔۔۔۔۔اس کے بعد ننھے منھے بچوں نے اپنی معصوم آوازوں میں قرات حمد نعت نظموں کو سامعین کے سامنے پیش کرکے داد حاصل کیے۔۔۔۔۔اس کے بعد حافظ نجم الحسن ندوی حافظ مزمل ہلارے ندوی حافظ مبین ابوحسینا نے بھی خوبصورت آواز میں تلاوت فرماکر سامعین کے مردہ دلوں میں ایمان کی چنگاریاں پھونک دی۔۔۔۔۔۔حافظ عمر سلیم عسکری نے عربی میں اور ریاض نے اردو میں نعت پاک پیش فرماکر سامعین کی دل جیت لیے۔
   جماعت کے ذمہ دار جناب سید حسن صاحب نے تاثرات بیان کرتے ہویے فرمایا اس وقت جن حفاظ کرام نے ہمارے سامنے جس خوش الحانی اور بہترین انداز میں قرآن مجید کی تلاوت کی یہ سب جامعہ اسلامیہ بھٹکل کی دین ہے اور جامعہ کے بانیوں کا اخلاص تھا جس اخلاص کے نتیجہ میں آج تک جامعہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔۔۔۔مزید فرمایا ہماری قوم کے بچوں میں اللہ تعالی نے مختلف صلاحیتیں عطا فرمائی ہے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اگر ذمہ داروں کی طرف سے ہمارے بچوں کو صحیح پلیٹ فارم مل گیا تو ہمارے قوم کے بچے مزید ترقی کر سکتے ہیں ۔
 آخر میں جماعت کے سکریٹری وصی اللہ مصباح نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے حفاظ کرام کا ذمہ داروں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ 

 محفل میں ذمہ داران جماعت کے ساتھ ساتھ بھٹکلی احباب کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ واضح رہے کہ حافظ ہلارے مزمل صاحب کی دعائیہ کلمات سے رات سوا ایک بجے اجلاس اختتام پذیر ہوا ۔

Share this post

Loading...