معصوم بچی عائرة بنت عمران اسرمتا نے تین ماہ کی کم مدت میں قرآن مجید ناظرہ ختم کیا

20جنوری2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں آئے دن قرآن مجید کے اعجازات کے ظہور ہوتے رہتے ہیں گذشتہ کل اسی قرآنی معجزہ کا ایک ظہور چار سالہ بچی عائرہ بنت عمران حسین اسرمتا نے صرف تین ماہ کی قلیل مدت میں اپنا ناظرہ قران ختم کیا ہے۔ اس طرح کے قرآنی معجزات کی خبر کو عوام تک پہنچانے کا مقصدیہی ہے کہ  بچوں اور والدین کے اندر یہ جذبہ پیدا ہوجائے اور ہر کوئی اپنی اولاد کے تعلق سے دینی نقطہ نظر سے تعلیم و تربیت کی فکرکریں اور اپنے شہر کا وہ نورانی ماحول دوبارہ لوٹ آئے اورپورا بھٹکل قرآنی برکات سے برابر مستفید ہو

 اس موقع پر ادارہ فکروخبر بھٹکل بچی اور اس کے والدین و استادنی کے حق میں مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی قرآن مجید کے تعلق سے ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔ اس بچی کو قرآن کا عاشق اور حافظ قرآن بنائے اور قرآن پر ہم سبھوں کو زندہ رکھے ہماری زندگیوں کو قرآن کا نمونہ بنائےاور قرآن پر ہمارا خاتمہ فرمائے آمین

Share this post

Loading...