مسجد طوبی میں ختم درس قرآن کی مناسبت سے ایک با بر کت اور نورانی محفل کاا نعقاد

اور مسجد طو بی کے افتتاح کے مو قع پر امامت بھی مو لانا عبد الباری رحمہ اللہ نے انجام دی ،مہتمم جامعہ مو لانا مقبول احمد کو بٹے ندوی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کی عظمت ہمارے دلوں میں پیوست ہو جا ئے ،جب اللہ کی عظمت ہمارے دلوں میں بیٹھ جا ئیگی تو اللہ کے احکا مات پر چلنا ہما رے لئے آسان ہو جا ئیگا ، مو لانا نے مزید کہا کہ اللہ کی طرف سے نازل کر دہ کتا ب جو قرآن کی شکل میں ہمارے پاس مو جود ہے اس کی اور اس سے نسبت رکھنے والی تمام چیزوں کی عظمت ہمارے دلوں کے اندر بیٹھ جا ئے ،قرآن ،صاحب قرآن ۔مکا تیب قرآن ،اور اس کے علاوہ وہ تمام چیزیں جس کی نسبت قرآن سے ہے ان تمام چیزوں کا احترام ہمارے دلوں میں پیوست ہو جائے ،پھر ان چیزوں سے دلوں کے اندر ایک نور پیدا ہو گا ،جس کی روشنی میں ہم کو قرآن کے احکا مات پر چلنا آسان ہو جا ئیگا ، اس کے علاوہ مو لانا انصار ندوی اور ناظم جا معہ ماسٹر شفیع صاحب نے بھی اپنے روح پرور خطاب سے سامعین کو مستفید کیا ،واضح رہے کہ نظامت کے فرائض مو لانا عبد اللہ دا مدا بو ندوی نے بحسن خوبی انجام دئے۔

Share this post

Loading...