مسجد مزمل کے قریب پکی سڑک کے مطالبہ کو لے کر مکینوں نے رکن اسمبلی سنیل نائک سے کی ملاقات

رکن اسمبلی نے فوری طور پر سڑک کی تعمیر دئے احکامات 

بھٹکل 18؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کارگیدے علاقہ میں واقع مسجد مزمل سے متصل سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں کے مکینوں نے آج رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات کی اور یہاں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ دراصل تقریباً دو ماہ قبل رکن اسمبلی نے یہاں کا دورہ کیا تھا جس وقت ذمہ داروں نے بتایا تھا کہ یہاں پر کچی سڑک کی وجہ سے خصوصاً بارش کے موسم میں سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیچڑ کی وجہ سے بچوں کو اسکول جانے میں پریشانی ہوتی ہے حتی کہ نمازیوں کے لیے گذرنا بھی دشوار ہورہا ہے۔ رکن اسمبلی نے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ 
وفد میں شامل ذمہ داروں نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ مسجد کے اوپری حصہ میں سڑک کا کام جاری ہے ، انہو ں نے درخواست کی کہ اسی سڑک کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مسجد مزمل کے سامنے تک لائی جائے تاکہ مکینوں کو ہورہی پریشانیوں سے چھٹکارا مل سکے۔ رکن اسمبلی نے فوری طور پردرخواست کو منظوری دیتے ہوئے اسی وقت کنکریکٹر کو بذریعہ فون اس کام کو آگے بڑھانے کے احکامات جاری کیے ۔

Share this post

Loading...