بھٹکل 23 اگست ( فکر وخبر نیوز ) آج بعد نماز عصر سعودی کالونی نزد کولا گراؤنڈ مسجد
ہاجرہ کا سنگ بنیاد قاضی جماعت المسلمین بھٹکل حضرت مولانا محمد اقبال ملا ندوی کے دست مبارک سے رکھا گیا۔ اس موقع پر مولانا موصوف نے جلد از جلد اس کام کی تکمیل کے لئے دعا فرمائی۔
اس موقع پر علماء و عمائدین کے ساتھ ساتھ مسلم خلیج کونسل کے اراکین و عوام کی ایک تعداد موجود تھی ۔
Share this post
