مسجد الفلاح نستار میں استقبالِ رمضان کے عنوان پر پروگرام میں علماء کرام کی شرکت

bhatkal, bhatrkal nastar, nastar beach, masjide alfalah nastar<

بھٹکل 24 مارچ 2022(فکروخبرنیوز) ماہِ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور دنیا کے ہر کونے میں استقبالِ رمضان کے پروگرامات منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کے فضائل بیان کرکے یاد دہانی کی جارہی ہے کہ رمضان المبارک کے استقبال کے لیے ہم تیار ہوجائیں اور ابھی سے اس مہینہ کے گذارنے کے لیے لائحہ تیار کریں۔ اللہ کی رضا حاصل کرنے والے سامان کی تیاری کریں اور خود کو رمضان المبارک کے لیے وقف کردیں۔

انہی مناسبتوں کے پیشِ نظر شعبۂ تبلیغ جماعت المسلمین بھٹکل کی طرف سے الفلاح یوتھ نستار کے زیر اہتمام مسجد الفلاح نستارمیں استقبالِ رمضان کے عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کل بروزبدھ بعد عشاء کیا گیا جس میں جماعت کے ذمہ داران اور علماء نے رمضان المبارک کو مفید سے مفید تر بنانے کے لیے ابھی سے اس کی تیاری کرنے پر زور دیا۔

قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی نے اتحاد پر زور دیتے ہوئے رمضان المبارک کے اوقات کو کارآمد کرنے کے گُر بتائے ، انہوں نے اپنے اوقات کو مرتب کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ اللہ کی عباتوں میں لگانے کی دعوت دی۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی نے رمضان کے آخری عشرہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس عشرہ میں کم کس لیتے تھے اور راتوں کو جاگ کر عبادت کیا کرتا تھا۔ مولانا نے لیلۃ القدرکی فضیلتیں بیان کرتے ہوئے طاق راتوں میں خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی نصیحت کی۔  

نائب قاضی اول جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی نے فضائلِ رمضان پر اور نائب قاضی دوم جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالنور ندوی نے قرآن اور رمضان کے عنوان پر مفید باتیں پیش کرتے ہوئے برائیوں کے ازالہ کی کوششیں کرنے پر زور دیا۔

جناب لئیق صاحب کے شکریہ اور مولانا ابوبکر تونسے کی دعائیہ کلمات پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

Share this post

Loading...