مسجد ابوعبیدہ بن جراح کے نوتعمیر شدہ حصہ کا افتتاح، ننھی حافظات کی تہنیت ، نو منتخب کونسلروں کو بھی پیش کی گئی مبارکباد

bhatkal, masjide abu ubaida bin jarrah, bhatkal huffaz tahniyat, kargadde, kargadde bhatkal, moulana maqbool ahmed nadwi, moulana ilyas nadwi, moulana abdul ahad nadwi, moulana ilyas nadwi bhatkali, jamia islamia bhatkal, bhatkal masajid

بھٹکل 02؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) مسجد ابو عبیدہ بن جراح کے نو تعمیر شدہ حصہ کے افتتاح اور مولانا عبدالمعید شینگیری ندوی کی صاحبزادی عائشہ کے تکمیل حفظ کے ساتھ ساتھ نو منتخب کونسلر کے اعزاز میں ایک نشست مسجد ابوعبیدہ بن جراح میں منعقد کی گئی جس میں حافظہ عائشہ کے حفظِ قرآن کی تکمیل مولانا محمد الیاس ندوی نے کی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا ۔ اسی طرح عزا بنت مولانا محمد امین رکن الدین دودی اور مولانا عمر سلیم ندوی کی دو ننھی بیٹیاں حافیہ اور ہیفا کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد الیاس ندوی نے کہا کہ قرآن کریم کے معجزات کا ظہور ہمارے شہر میں اس قدر ہورہا ہے جس کے بارے میں ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ ایک زمانہ میں ہمارے یہاں تراویح کے لیے حفاظ اور حافظات دوسری جگہوں سے لایا کرتے تھے ، اب صرف ایک محلہ میں نہیں بلکہ محلہ کے ہر گھر میں تین اور چار حفاظ اور حافظات موجود ہیں۔ مولانا نے بھٹکل پراس نعمت کو اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان قرار دیتے ہوئے بہت سی مثالیں پیش کیں اور بتایا کہ کم عمربچوں اور بچیوں سے لے کر اب عمررسیدہ افراد میں ساٹھ ، پیسٹھ سال کی عمر کی خواتین حفظِ قرآن مجید کی تکمیل کررہی ہیں۔ مولانا نے نو منتخب کونسلروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اجتماعیت کو قائم رکھا ، ان شاء اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے اللہ دین کا کام لے گا اور دین کی بنیاد پر انہیں ترقیوں سے نوازے گا۔

مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے موقع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسجد میں چل رہے حفظِ قرآن کلاسس پر ذمہ دارانِ مسجد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نو منتخب کونسلروں کو مبارکباد پیش کی۔ مولانا نے حدیث کی روشنی میں بتایا کہ اللہ تعالیٰ خدمت کرنے والوں کو بے سہارا نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے کہا کہ آپ حضرات جیت کر آئے ہیں آپ کے پیچھے ہر مسجد والوں نے محنت کی لہذا آپ کو بھی ابھی اپنی ذمہ داریاں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مولانا نے عوام کو اپنی زبان میں قابو مںی رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زبان کھولنے سے پہلے ہمیں صحیح معلومات ہونی چاہیے۔ ہم انہیں اپنے مساجد میں بلا کر اپنے کام کو سامنے رکھیں کیونکہ جہاں کے لیے یہ منتخب ہوئے ہیں وہاں کا بھی ایک ضابطہ اور دستور ہوتا ہے جس کے مطابق انہیں چلنا پڑتا ہے۔

ان کے ساتھ ساتھ جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور جناب مصباح نے بھی مبارکبادی پیش کی۔

اس موقع پر کونسلروں کی تہنیت کی گئی ، ساتھ ہی ساتھ مولانا مقبول احمد ندوی ، مولانا محمد الیاس ندوی ، مولانا زبیر ندوی ، مولانا عبدالمعید ندوی اور جناب عنایت اللہ شاہ بندری کی بھی شال پوشی کی گئی۔

صدر مسجد مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتےہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مولانا جعفر صوان نے رکن الدین نے استقبالیہ کلمات اور جلسہ کی غرض وغایت پیش کی ۔ مولانا شافع شاہ بندری ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

Share this post

Loading...