فوری طور پر اس نے نوجوانوں سے رابطہ کرتے ہوئے اس کی خبر دی جس کے کچھ ہی دیر بعدگاؤں والوں کی کوششوں کی مدد سے ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس وقت ملزم نشہ میں دھت تھا۔ فی الحال پولیس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
بھٹکل : ریل اڈے کے قریب واقع نہر سے انجان لاش بازیافت
بھٹکل 18؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ریل اڈے کے قریب واقع ایک نہر سے آج دوپہر ایک انجان لاش دریافت ہونے کی خبرمنظر عام پر آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ایک چھوٹے سے تالاب میں ایک لاش آج دوپہر تیرتے ہوئے دیکھی گئی۔ مقامی لوگوں نے جب لاش دیکھی تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کی مدد سے لاش تالاب سے باہر نکالی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تالاب کے کنارے کپڑے دیکھ کر کسی راہگیر نے جب ندی میں غور سے دیکھا تو لاش تیرتے ہوئی نظر آئی جس کے بعد آس پاس کے لوگوں کو اس کی خبر دینے کے بعد آخر میں پولیس کو اطلاع کی گئی۔ لاش ایک عمر رسیدہ شخص کی ہے جس کی عمر ساٹھ سے ستر سال کے آس پاس ہے لیکن ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ فی الحال لاش سرکاری اسپتال کے مورچری سسٹم میں رکھی گئی ہے۔
چتردرگہ میں پیش آیا سنگین سڑک حادثہ
سات خواتین سمیت کل چودہ افراد ہلاک ، بیس سے زائد زخمی
چتردرگہ 18؍ مارچ 2017(فکروخبرنیوز) ٹیمپو ٹراویلر اور ٹرک کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم میں سات خواتین سمیت چودہ افراد کے ہلاک ہونے اور بیس سے زائد افرا د کے زخمی ہونے کی واردات چتردرگہ میں پیش آئی ہے۔یہ حادثہ صبح ساڑھے گیارہ بجے رامپورا نامی علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک بے قابو ٹرک ایک ٹیمپو اوررکشہ سے ٹکراگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ متأثرہ افراد ایک تعمیراتی کمپنی کے ملازم ہیں۔ بتایاجارہا ہے ٹرک بلاری سے بنگلور جارہا تھی کہ رامپورا میں یہ سڑک حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ پیش آتے ہی ٹرک ڈرائیور موقعۂ واردات سے فرار ہوگیا ہے جس کے خلاف دفعہ 304-A کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ضلع سپرنڈنٹ آف پولیس ایم ارون نے بتایا کہ گیارہ افراد نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ دیگر تین افراد بلاری کے ایک اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں۔
Share this post
