کشل نگر ، کنداکرے ، ٹتی متی ، ہکاٹور اور دیگر علاقوں میں مساجد پر حملوں کے باوجود پولیس نے کسی بھی مشتبہ شخص کو ابھی تک حراست میں نہیں لیا ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف لینڈ شمس الدین کو مسلم ہونے کی بناء پر نشانہ بنائے جانے کے الزامات کی تردید کی او رکہا کہ بلاری کے حدود متعین کرنے کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی ایک ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن ہیں اور انہوں نے ایک ماہر کی حیثیت سے کئی مرتبہ ریاست سے نمائندگی بھی کی ہے۔ اس موقع پر کوڈاگو یوتھ فیڈریشن کے صدر عبدالقادر ، مدنی ، شمس الدین نظام الدین شرافت وغیرہ موجود تھے۔
بھیانک سڑک حادثہ میں انجینئر کے دو طالب ہلاک
بنگلور 24؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) بائک کا پہیہ پھسل جانے سے دو انجینئر کے طلباء کے ہلاک ہونے کی سنگین واردات نیو بیل میں پیش آئی ہے۔ مہلوک طلباء کی شناخت گنوونتھا سائی اور وشنو نائڈو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کی عمریں انیس سال بتائی گئی ہیں۔ مذکورہ طلباء ایم ایس رامیا انجینئرنگ کے طالب علم تھے۔فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق اپنے دوست سے بائک لینے کے بعد پارٹی میں شرکت کے لیے گئے تھے ۔ واپسی کے دوران ان کی بائک کا پہیہ پھسل گیا اور بائک تیز رفتاری کے ساتھ ایک درخت سے جاکر ٹکرائی جس سے دونوں کی موقعۂ واردات پر ہی موت واقع ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں بغیر ہیلمٹ کے بائک چلارہے تھے اور یہ حادثہ رات قریب پاؤنے ایک بجے منظر عام پرآیا ۔ حادثہ کے منظر عام پر آنے کے بعد چند لوگوں نے انہیں اسپتال پہنچایا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا ہے۔
Share this post
