بنٹوال 09 جون 2024: اپنے امیدوار کی جیت کے جشن میں دوسری کیمونیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہونے والی تکلیف سے بے پراہ چند لوگوں نے مذہبی نعرے لگائے۔ جس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کارکنان دکشنا کنڑا کے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کیپٹل برجیش چوٹا کی جیت کا جشن منارہے ہیں اور جے شری رام اور جئے مودی کے نعرے لگارہے ہیں۔ مذکورہ کارکنان یہیں تک نہیں رکے بلکہ انہوں نے کروپاڑی مسجد کے سامنے نعرے لگا کر دوسری کیمونیٹی کے لوگوں کے لیے پریشانیاں کھڑی کردیں۔
کئی سوشیل میڈیا صارفین نے سوال کیا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں سوموٹو کیس کیوں درج نہیں کیا، جب کہ انہوں نے منگلورو کے کنکناڈی میں ایک مسجد کے قریب سڑک پر نماز ادا کرنے پر ایسا کیا۔ پولیس کے کارروائی نہ کیے جانے پر بھی عوام میں بحث ہورہی ہیں۔
Share this post
