معشوقہ کے ماں بننے کے خوف سے عاشق نے ناطہ توڑلیا(مزید اہم ترین خبریں )

گذرتے دونوں کے ساتھ دوستی پیار میں بدل گئی اور آخر کار نوبت جسمانی تعلقات تک پہنچی اور آشا حاملہ ہوگئی ، اس دوران گنیش جو بنگلور میں کام کیا کرتا تھا ، بنگلور روانہ ہوگیا اور جب لڑکی حاملہ ہوئی تو گنیش اس کو نظر انداز کرنے لگا اوراس کے علاوہ گنیش لڑکی کے سونے کو بینک میں رکھ کر قرضہ بھی حاصل کیا تھا ۔ کچھ دنوں بعد آشا بنگلور چلی گئی اور وہاں ایک پیٹرول بنک میں کام کرنے لگی جبکہ گنیش یشونت پور میں کام کیا کرتا تھا ۔ آشانے جب بنگلور میں گنیش سے ملاقات کی تو انجان بن کر اس سے ملا اور پھر اس کے بعد فون نمبر بھی تبدیل کرکے ملاقات سے ہی انکار کرتے ہوئے دھوکہ دے دیا ۔یہ دیکھ کر آشا نے جو کنداپور کے اسپتال میں لڑکی کو جنم دیا اس نے پولس تھانے میں شکایت درج کردی ۔پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد گنیش شکتی کودھارواڑ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا ،گنیش کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ، تحقیقات جاری ہے۔ 


منگلور :جان لیوا حملہ کرنے والے ملزمین پولس حراست میں 

منگلور 19؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) چار روز قبل انڈرولڈ کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں پروین کارلو نامی نوجوان پر جان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں پولیس آج تین افراد کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی ہے ۔حراست میں لیے جانے والے افراد کی شناخت ششیر پجاری (22) پروین (22) اور سورتکل کے ایک نابالغ لڑکے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کا نام قانونی وجوہات کی بناء پر نہیں بتایا گیا ہے ۔ حملہ میں زخمی نوجوان نے بیان دیا تھا کہ انڈرولڈ ڈان روی پجاری کا ساتھی ہونے کا شبہ کرتے ہوئے جب ایک تنازعہ کھڑا ہو ا تو اسی سلسلہ میں اس پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ تنازعہ اس وقت کھڑا ہوگیا تھا جب چار نوجوان اپنے بائک پر سوار ہوکر پروین کی بائک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پروین پر نازیبافقرے کسنے لگے تھے ۔ ملزمین کے بیان کے مطابق زخمی نوجوان نے ان کو بری گالی دی تھی اسی وجہ سے اس پر حملہ کیا گیا تھا ۔ ملحوظ رہے کہ اس حملہ میں پروین شدید زخمی ہونے کی وجہ سے شہر کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا ۔ 


ویریندر ہیگڑے مہیش شیٹی پر بدنام کرنے کا الزام لگایا

منگلور 19؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) دھرمستھلا کے ویریندر ہیگڈے نے مہیش شیٹی نامی شخص کے خلاف ان کو بدنام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیاہے ۔ ویریندر ہیگڑے نے جنوبی کینرا کے ایس پی سے اس با ت کی شکایت کی کہ مہیش شیٹی پچھلے ایک سال سے میڈیا کے ذریعہ ان کے خلاف غلط الزامات لگا رہے ہیں بیلتنگڈی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرکے اس سلسلہ میں تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ درج شدہ معاملہ کے مطابق دھرمستھلا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں چھوٹی چھوٹی واردات کو لے کر زبر دستی ویریندر ہیگڈے کو زبردستی بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ مہیش شیٹی نے حکومت اور عدالت کو بھی موردِ الزام ٹہرایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرمستھلا کے قریب ہونے والے چند واقعات میں الزام لگاتے ہوئے مہیش شیٹی جھوٹ بول رہا ہے اور اس بات کو لے کر میڈیا میں پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے اور قانون اور پولیس کے تعلق سے سماج میں غلط تأثرہ دینے کی کوشش کررہا ہے ۔۔ پولیس نے مہیش شیٹی کے خلاف قانون کے دفعہ 153 , 153A , 295 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...