مشکوک حالت میں لاش برآمد ، خودکشی کا شبہ (مزید ساحلی خبریں)

موقعہ پر پہنچی پولیس نے لاش کے سلسلہ میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ قریب میں ہی ایک بائک نظر آئی جس کے ذریعہ سے پتہ چلا کہ اس شخص کا تعلق منکی کے گنونتے سے ہے۔ منکی سے ذاکر کٹنگری اور دیگر سماجی کارکنان لاش کو اس کے آبائی وطن لانے کے لیے گنگولی پہنچ گئے جہاں پر ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے منکی پہنچایا گیا ۔ پولیس اس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔ 


سری لنکا کی دو کشتیاں ہندوستانی سمندری حدود میں داخل 

کشتیوں پر سوار 29افراد حراست میں لیے گئے ، کئی لاکھ روپئے کاسمندری شکار بھی ضبط 

منگلور 27؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز)سری لنکا سے تعلق رکھنے والے 29 افراد کو غیر قانونی طور پر ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کے الزام میں کوسٹل سیکوریٹی گارڈ نے حراست میں لیا ہے ۔ کوسٹ گارڈ نے ان کے پاس سے 9,300کلو ایک خاص قسم کے سمندری کیڑے ضبط کرلیے ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ عالمی بازار میں اس کی بڑی مانگ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات سری لنکا کی دو مچھلی شکار کشتیاں ہندوستانی سمندری حدود میں لکشدیپ کے ساحل سے قریب پینتیس کلو میٹر دور نظر آئیں جس پر ماہی گیروں نے کاورتی پولیس تھانہ کو اس بات سے آگاہ کیا ۔کاورتی پولیس نے اس کی اطلاع کوسٹ گارڈ کو کردی جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر ان کے دستاویزات چیک کیے جس پر معلوم ہوا کہ ان دو کشتیوں کا تعلق سری لنکا سے ہے ۔ کوسٹ گارڈ نے دونوں کشتیوں میں سوار 29؍ افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان کے پاس موجود تمام سمندری کیڑے بھی ضبط کرلیے جس کی مالیت کئی لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے ۔مذکورہ افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر سمندری حدوود میں داخل ہونے کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


کے ایف سی کے برگر میں کیڑے پائے گئے 

منگلور 27؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) سٹی سینٹر مال میں واقع کے ایف سی ریسٹورنٹ میں تیار ایک برگر میں دو کیڑے پائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرشانت اپنے اہلیہ دکشیتا کے ہمراہ پیر کی شام کو کے ایف سی ریسٹورنٹ میں چلے گئے ۔بتایا جارہا ہے کہ زنگر برگر کھانے کے دوران اس میں دو کیڑے نظر آئے جس پرانہوں نے کے ایف سی کے منیجر کو اس کی اطلاع کردی ۔ منیجر سے 
بات چیت کے بعد اس نے پرشانت سے درخواست کی کہ پولیس تھانہ میں اس تعلق سے پولیس تھانہ میں کوئی شکایت نہ درج کرائی جائے۔ لیکن پرشانت کا کہنا ہے کہ وہ فوڈ منسٹر کو اس کی اطلاع کردینے کے بعد پولیس تھانہ بھی شکایت بھی درج کرائے گا۔ دکشیتا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برگر میں کیڑے نظر آنے کے بعد ہم نے کے ایف سی کے عملہ کو اس کی اطلاع دی جس پر ان کی جانب سے کوئی خاص رد عمل دیکھنے میں نہیں آیا ۔ ریسٹورنٹ کے عملہ نے کیڑے کی تصویر نہ نکالنے کی درخواست کی لیکن ہم نے برگر کے ساتھ اس کی تصویر لی ہے تاکہ یہ بات معلوم کی جاسکے کہ یہ کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر ؟ کے ایف سی کے منیجر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ کیڑا ترکاری میں تھا جو برگر میں استعمال کی جاتی ہے۔ 

Share this post

Loading...