شوہر اور سسر کے سامنے لٹیروں نے خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی
بنگلورو 04؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ایک خاتون کے شوہر اور خسرکے سامنے لٹیروں کی جانب سے پچیس سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی بھیانک واردات بنگلورو کے ایچ ایس آر لے آؤٹ میں پیش آئی ہے ۔ پولیس کے مطابق چار لٹیرے خود کو پولیس افسران کے طورپر پیش کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوئے اور گھر کی قیمتی اشیاء لوٹنے کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود پچیس سالہ خاتون کی عصمت ریزی بھی کی ۔ لٹیروں نے خاتون کے شوہر اور اس کے خسر کو چاقو کی نو ک پر دھمکی بھی دی تھی ۔ یہ واردات 24؍اکتوبر کو منظر عام پر آئی جبکہ لٹیروں کے خلاف 28؍ اکتوبر کو معاملہ درج کرلیا گیا تھا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 31؍ اکتوبر کو لٹیروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق چاروں کی عمر اکیس سال ہے اور یہ لوگ کئی ڈکیتی کی واردات میں یہ پولیس کو مطلوب تھے۔
’’اُپندا ‘‘ڈکیتی کااہم ملزم پولیس حراست میں
ایک کلو کے قریب سونا لے کرفرار ہوا تھا
کنداپور 04؍ نومبر (فکروخبرنیوز) سونار کیری اہم شاہراہ پر اُپندا کے قریب ڈکیتی کی واردات انجام دینے کے بعد پولیس کے چنگل سے فرار ہونے والے اہم ملزم روی جٹانندا کو اڈپی پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ملحوظ رہے کہ اپندا مہالسا جویلر کے مالک اور ان کے بیٹے سات اکتوبر کی رات گھر لوٹ رہے تھے کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک لٹیروں کی ٹیم ان پرمرچی کا پاؤڈر پھینکنے کے بعد ان کے پاس موجود قریب ایک کلو سونا لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ گنیش شیٹھ کی مدد کے لیے آگے بڑھنے والے سنیل شیٹھ پر بھی اس موقع پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس ڈکیتی کے چند ہی منٹوں میں یہ خبر عام ہوگئی ہے اور پولیس نے فوری حرکت کرتے ہوئے شیوا پرکاش ، چندرا ہاسا، پردیپ پجاری اور درگا پرساد کو ملکی سے گرفتار کرلیا تھا لیکن اس کا اہم ملزم روی جتاننداکا پیچھا کرتے ہوئے پولیس کرمنجیشور تک پہنچی لیکن جتانندا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے 12لاکھ روپئے کا سونا فروخت کردیاتھا جس کو پولیس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ اس آپریشن میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم موجود تھی۔
Share this post
