مسائل پر غور کرنے کے بعد قابلِ قبول اقدام کیا جائے گا: آسکر فرنانڈیز

وہ یہاں آج بھٹکل میں فور لین شاہراہ کے مسئلے کے سلسلہ میں مسائل کو سننے بھٹکل پہنچے تھے، جناب یونس قاضیا کہ گھر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔اس موقع پر انہوں یہاں جناب مزمل قاضیا سے شہر کے اندر فورلین اہم شاہراہ کے گذرنے سے جو نقصانات ہوں گے اس کو گنوانے کے بعد میمورنڈم ان کے حوالے کیا جس میں تذکرہ کیا گیا تھا کہ فورلین کے شہر کے اندرسے گذرنے سے۳ اسکول ، ۴ پٹرول بنک ، چھ لاکھ اسکوائر فٹ سے زیادہ ملکیت والی زمین اور کئی مذہبی مقامات کو نقصان پہونچے گا انہوں نے وزیر سے درخواست کی کہ حکومت بائی پاس کا فیصلہ لے کر بھٹکل کو دو حصوں میں تقسیم ہونے سے بچائے اور عوام کو کروڑوں کے نقصان سے بچائے۔ وزیرموصوف نے یقین دہانی کرائی کہ اس سلسلہ میں اسی مہینہ کے اواخر تک ٹھوس فیصلہ لیا جائے گااور اس بات کا لحاظ رکھا جائے گا کہ عوام کونقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے یادداشت کو بحوالہ بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن اور مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے وزیرِ موصوف کو دیا۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل شاہراہ کے توسیعی منصوبے کو بائی پاس کرنے کے فیصلہ کے خلاف مجلس اصلاح و تنظیم کی بینر تلے کئی سماجی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کے اندر سے اس کو گذارنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مگر بعدمیں شہریوں کے مسائل کے پیشِ نظر ایک سال قبل مجلس اصلاح و تنظیم نے اس فیصلے کو واپس لیا ہے۔ مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری نے اس بات کی اطلاع فکروخبر کو دی ہے۔

aaskar-farnandes-in-bhatkal-2013IMG 00040116

aaskar-farnandes-in-bhatkal-2013IMG 00040129

گنگولی کے بندرگاہ دفتر اور کسٹم دفترپر لوک آیوکتہ کا چھاپہ
39ہزار رقم کے ساتھ ایک افسر گرفتار

گنگولی 07دسمبر (فکروخبرنیوز )اُڈپی لوک آیوکتہ پولس کل بروز جمعہ یہاں گنگولی کے بندرگاہ اہم دفتر اور کسٹم دفتر پر اچانک چھاپہ ماری کرتے ہوئے ایک افسرکو 39ہزار نقد غیرقانونی رقم کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق گرفتار افسرکی شناخت اسسٹنٹ مینٹیننس آفسر کشور ماڈا(54) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جس کو جمعہ کی شام کنداپور کے مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولس کی جانب سے ایک شکایت ملنے پرلوک آیوکتہ پولس نے کشور ماڈا کے دفتر میں چھاپہ مارتے ہوئے کشور کے ٹیبل سے کل 70ہزار روپئے کی رقم حاصل کی۔ اس میں سے 31ہزار روپئے کی تحریری رسید موجود تھی جب کہ بقیہ رقم کا کوئی تحریری ریکارڈ نہیں تھا۔ نقد رقم کی ضبطگی کے بعد پولس نے کشور کو حراست میں لیا ۔ کشور پرالزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ جہاز مالکان سے رشوت حاصل کرکے پرمٹ (اجازت نامہ) دیتا ہے ۔ اور رینیول کے لیے بھی رشوت کا مطالبہ رکھتا ہے۔ کشور کا تعلق منگلور سے ہے،ایک سال قبل وہ گنگولی بندرگاہ میں بحیثیت کسٹم افسر کی فرائض انجام دے رہا تھا۔ اُڈپی لوک آیوکتہ ٹیم میں سے ڈی وائی ایس پی اُمیش، انسپکٹر موھن کوٹاری، اور پولس اسٹاف نے چھاپہ ماری میں حصہ لیا ۔

KISHOR-BCK-1

Share this post

Loading...