بھٹکلی طالبہ مریم کولا کی عمان سیرت مقابلہ مین نمایاں کامیابی پر

حکومتی سطح پر عمان میں سیرت کا یہ مقابلہ مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی تحریک پر گذشتہ دوسال قبل وہاں مقیم غیر مسلموں میں تعارف اسلام کے خاطر شروع کیا گیا تھا اوراس میں بڑی تعداد میں غیر مسلموں نے حصہ لیا تھا ،اکیڈمی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی بھٹکلی نے حکومت عمان کی دعوت پر دوسال قبل اس کے تقسیم انعامات کے پہلے جلسہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی تھی امسال دوسری مرتبہ یہ مقابلہ پھر پورے ملک عمان کی سطح پر رکھا گیا تھا جس میں غیر مسلم برادران انسانیت کے ساتھ ایک گروپ مسلم طلباء کے لئے خاص تھا ،مریم کولا بھٹکل کے معروف دانشور مرحوم کولا سائبو صاحب کی پوتی اور ڈاکٹر خواجہ اویس رکن الدین صاحب کی نواسی ہے، ان کی والدہ بھی ڈاکٹر ہیں اور مریم کے والد آفتاب کولا صاحب بھی اپنی کم عمری کے باوجود اپنی ملی وتعلیمی خدمات کی وجہ اس پورے علاقہ میں اپنی امتیازی شناخت رکھتے ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی دعوتی خدمات میں بڑھ چڑھ کر ذاتی طور حصہ لے رہے ہیں ،مریم کی اس نمایاں کامیابی پر ان کو ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل جناب شاہ بندری محمد شفیع صاحب، مہتمم جامعہ وخطیب جامع مسجدمولانا عبدالباری صاحب ندوی ،مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا الیاس صاحب ندوی ،جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب محتشم عبدالرحمن صاحب قاضی جماعت المسلمین مولانا محمد اقبال ملا صاحب ، قاضی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی صاحب ،جامعۃ الصالحات کے ناظم مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب ، ابنائے جامعہ کے صدر مولانا اسامہ صاحب صدیقی ندوی ، دبئی ابناء جامعہ کے صدر مولانا سید ہاشم صاحب ایس ایم ندوی اور بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عرفان صاحب ندوی نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کو دلی دعائیں دی ہیں،اللہ تعالی مریم کو یہ کامیابی مبارک کرے اور مزید ترقی عطافرمائے ۔

Share this post

Loading...