اس سے قبل مہمانان میں استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد شعیب ندوی نے رمضان کی اہمیت وفضیلت پر خطاب کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ذکر و اذکار کا اہتمام کرنیاور تلاوت کلام پاک کثرت سے کرنے کی تلقین کی ۔ فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم نظام ندوی نے اپنے خطاب میں واقعۂ معراج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی اس ماہ سے خاص مناسبت ہے لہذا ہمیں تلاوت کا اہتمام کرنا چاہیے۔ استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی جامعہ اسلامیہ سے آئے ہوئے وفد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہے کہ ہمارے ہر گھر میں حافظِ قرآن ہو ۔ مولانا عاطف معلم کی تلاوت سے شروع ہونے والا یہ مختصر سا جلسہ دعائیہ کلمات کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔مرکز کی جانب سے عشائیہ کا بھی نظم کیا گیا تھا۔
رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے انتخاب کے نتائج کا اعلان کیا گیاجس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے
جناب اشرف علی مصاء صاحب
جناب سید سمیر شِر بڈی صاحب
جناب عاطف ادیاور صاحب
جناب محمد تنصیر خطیب صاحب
جناب عبدالحسیب کاڈلی صاحب
جناب جیلانی رکن لدین صاحب
جناب مصبا مصاء صاحب
جناب ریاض احمد ایم جے صاحب
جناب سید محمدصالح علی اکبرا صاحب
جناب مولانا مدثر علی باپو صاحب
جناب ایس ایم سید عبدالرحیم صاحب
سابقہ انتظامیہ سے سبکدوش ہونے والوں میں
جناب محب اللہ سیدی احمدا صاحب
جناب محمداشرف کولا صاحب
جناب عبداللطیف صدیقی صاحب
حلقہ العین سے نامز ہونے والوں میں
جناب محمد شعیب قاضی صاحب
جناب آفتاب ایم جے صاحب
جناب اظہار صدیقہ صاحب
Share this post
