مرکزی وزیرِ قانون کا تبصرہ شرمناک: پاپولر فرنٹ آف انڈیا

حکومت میں ایسے مرتبے پر فائز شخص کے لئے کسی بہ مشکل لائق اعتبار اسٹنگ آپریشن پر پورا یقین کرنے کی گنجائش نہیں ہے، جسے پاپولر فرنٹ جیسی تنظیم کی تفتیش کے لئے خواہ پیشہ ور افراد نے یا اخلاقیاتی صحافت سے وابستہ لوگوں نے انجام دیا ہو۔ ایسے اقدامات سے یہی تاثر قائم ہوگا کہ وزیر اور حکومت اقلیتوں کو دبانے کے لئے اسباب کی تلاش میں اس قدر مایوسی کا شکار ہیں کہ وہ بکاؤ میڈیا چینلز اور رپورٹروں کو لگا کر جھوٹے ثبوت گھڑنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ پاپولر فرنٹ آج بھی اور ہمیشہ سے دستوری اقدار کے ساتھ چلنے والی تنظیم رہی ہے۔ اس قسم کے ویڈیو در حقیقت اس بات کا واضح ثبوت دیتے ہیں کہ ان کے پاس ہمارے خلاف حالیہ تفتیشی رپورٹوں میں موجود من گھڑت ثبوتوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم مرکزی وزیر روی شنکرپرساد اور انڈیا ٹُڈے دونوں کو چلینج کرتے ہیں کہ اگر ان کے اندر ذرہ برابربھی اخلاقی اقدار باقی ہیں تو وہ بغیر ایڈٹ کیا ہوا مکمل ویڈیو شائع کریں۔

Share this post

Loading...