مرکزی وزیر ریلوے سدانند گوڈاکے فرزند کارتک گوڈا کے خلاف ریپ کا کیس درج

اور اس کے لیے پولیس کی دوٹیمیں تشکیل دی گئی ہے ان میں سے ٹیم مڈی کیری پہنچ چکی ہے جبکہ دوسری ٹیم بنگلور سے منگلورکی جانب روانہ ہوچکی ہے تاکہ کارتک کو گرفتار کیا جاسکے ۔ جب کہ دوسری طرف کارتک گوڈاجو پہلے سے بیان دیتے آرہے تھے کہ الزامات بے بنیادہیں ابھی تک اسی پر ڈٹے ہیں ۔ملحوظ رہے کہ موڈل سے اداکارہ بننے والی میتھیریا نے کارتک گوڈ کے دوسری لڑکی کے ساتھ منگنی کی رسم پورے کرنے دوسرے دن دعویٰ کیا تھا کہ کارتک گوڈا نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کرتے ہوئے جسمانی تعلقات بنانے کے لیے رسمی شادی کی تھی ۔ ۔ مصدقہ اطلاع کے مطابق میتھریا کے ریپ الزام کے بعد اس سلسلہ میں تحقیقات کررہی ٹیم کو میڈیکل رپورٹ میں میتھیریا کے ساتھ دو ماہ قبل جسمانی تعلقات قائم کئے جانے کی بات کی تصدیق ہوئی ہے البتہ یہ جسمانی تعلقات باہمی رضامندی سے قائم ہوئے تھے یا پھر زبردستی اس بات کی وضاحت مطلوب ہے ۔ رپورٹ میں اس بات کی بھی وضاحت نہیں ہے کہ جسمانی تعلقات کس شخص کے ساتھ قائم کیے گئے تھے۔ دوسری جانب کارتک گوڈا نے پیشگی ضمانت کی درخواست داخل کردی ہے لیکن اس پر ابھی عدالت میں سنوائی ہونا باقی ہے۔

Share this post

Loading...