بھٹکل 30؍ ستمبر 2023 (فکروخبرنیوز) اہالیانِ بھٹکل کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ دنیا میں جہاں بھی رہتے ہیں جماعتی نظام سے جڑے رہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ابوظبی میں پانچ دہائیوں سے بھی زائد مدت سے بھٹکلی احباب مقیم ہیں۔ ان کی جماعت مرکز النوائط ابوظبی کے قیام کو اب پچاس سال مکمل ہورہے ہیں، اس مناسبت سے ایک تقریب 18 نومبر 2023 کو ابوظبی کنٹری کلب میں منعقد کی جارہی ہے۔ اس پروگرام کے انعقاد سے قبل جماعت کے ذمہ داران نے مختلف پروگراموں کو ترتیب دیا ہے جن میں خون عطیہ کیمپ ، اسپورٹس ڈے ، تحریری اور تقریری مقابلے قابلِ ذکر ہیں۔ تحریری اور تقریری مقابلوں کے لیے یہ عنوان منتخب کیا گیاہے ‘‘اہلِ بھٹکل چو جماعتی نظام ، امچی میراث امچومستقبل’’ ۔ پروگرام میں سوینر کا بھی اجراء عمل میں آئے گا۔
جماعت کے ذمہ دار جناب آفتاب ایم جے نے فکروخبر کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 6 اکتوبر کو خون عطیہ ، 4 نومبر کو اسپورٹس ڈے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
تحریری مسابقہ میں دنیا بھر میں مقیم بھٹکل سے تعلق رکھنے والے احباب شرکت کرسکتے ہیں جس میں شرکت کے لیے عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں ہے۔ تحریر مذکورہ عنوان پر اردو ، انگریزی اور نوائطی کسی ایک زبان میں 400 الفاظ سے کم پر مشتمل ہونی چاہیے جسے ٹائپنگ کے بعد پی ڈی ایف فارمیٹ میں جمع کرنا ہوگا۔ منتخب شدہ تحریروں کو پچاس سالہ سوینر میں شاملِ اشاعت کیا جائے گا۔
تقریری مقابلے میں شرکت کے لیے عمر پندرہ سال سے کم ہونی چاہیے، ویڈیو تین منٹ پر مشتمل ہوگی اور منتخب ویڈیوز پچاس سالہ تاریخی پروگرام میں دکھائی جائے گی۔
فارم جمع کرنے کی تاریخ 25 اکتوبر 2023 طئے کی گئی ہے جسے [email protected] پر میل کرنا ہوگا۔ ججوں کا فیصلہ آخری اور قطعی ہوگی اور اس کے خلاف کسی بھی طرح کی اپیل نہیں کی جاسکے گی۔ نتائج کا اعلان 50 سالہ تاریخی پروگرام میں کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے محب اللہ ایس اے سے 0503861197 ، مولوی نعمان جوکاکو سے 0504140759 اور آفتاب ایم جے 0501315379 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
Share this post
