بھٹکل 27 اکتوبر 2023(فکرو خبر نیوز) فلسطین کی موجودہ صورتحال اور وہاں کے باشندوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے
مرکز النوائط ابو ظبی کی پچاس سالہ تقریبات ملتوی کردی گئیں ہے ۔ اس بات کی جانکاری مرکز النوائط کے جنرل سیکریٹری جناب آفتاب ایم جے نے دی ہے۔
مرکز النوائط کے پچاس سال کی تکمیل پر 18 نومبر کو مرکزی تقریب اور اس سے قبل مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے تھے جنہیں اب ملتوی کردیا گیا ہے۔
مرکز النوائط کے اس اقدام کی عوام سراہنا کررہی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال نا قابل بیان ہیں اور یہ حالات مسلمانوں کو کسی بھی طرح خوشیاں منانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
حالات کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں اللہ کی طرف رجوع ہونے کی ضرورت ہے۔
Share this post
