وزیر اعلیٰ فنڈ سے منظور شدہ چیک مریضوں میں تقسیم کیے گئے

بھٹکل 04؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) وزیر اعلیٰ کے فنڈ سے منظور شدہ چیک آج صبح رکن اسمبلی سنیل نائک کے ہاتھوں مریضوں میں تقسیم کیے گئے ۔ تعلقہ پنچایت میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں کل سترہ افراد کے درمیان یہ چیک تقسیم کیے گئے جس کی کل رقم ساڑھے پانچ لاکھ سے متجاوز تھی۔ اس موقع پر بی جے پی کے کئی ذمہ داران کے ساتھ ضلع پنچایت ممبران اور معاون انجینئر وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...