اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چدانند وٹارے ، تحصیلدار وریندرا بھاٹکر ، اے ایس پی ڈاکٹر انوپ شیٹی ، روٹری کلب کے رکن نذیر قاسمجی ، مجلس اصلاح وتنظیم کے نائب صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری ،جنر سکریٹری الطاف کھروری اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ملحوظ رہے کہ اس سے قبل ماری ہبا اور گنیش ہبا تہواروں کے مواقع پر سمندر میں ڈوب کر پیش آنے والے حادثات میں پولیس مسلم نوجوانوں کی مدد حاصل کرچکی ہے اور اس کے لیے شہر کے مسلم نوجوان ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔
سرکاری اسپتال میں ایک اور خاتون کے پیٹ سے ٹیومر نکالا گیا
بھٹکل 23؍ جولائی (فکروخبرنیوز) سرکاری اسپتال میں گورٹے علاقے کی خاتون کے پیٹ سے آپریشن کے ذریعہ ایک ٹیومر نکالے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق چند دن قبل وینکٹمّا تمّپا موگیر (43) نامی پیٹ درد کی وجہ سے سرکاری اسپتا ل میں بھرتی ہوئی ، ڈاکٹر منجوناتھ نے جانچ کے بعد بتایا کہ ٹیومر کی وجہ سے یہ پیٹ درد کی شکایت ہوری ہے اور فوری طور پر آپریشن کے ذریعہ اس کو نکالنا ضروری ہے ۔ کل شام ڈاکٹر منجوناتھ کے زیر نگرانی مذکورہ خاتون کے پیٹ سے قریب دوسے ڈھائی کلو کے درمیان وزنی ایک ٹیومر نکالا گیا ۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر منجوناتھ کئی مریضوں کا کامیاب آپریشن ذریعہ ٹیومر نکال چکے ہیں۔
Share this post
