سن شائن کے فعال رکن جناب شعیب شریف کے انتقال پر دبئی میں منعقد ہوا تعزیتی اجلاس

sunshine sports center, shuaib shareef,

دبئی 10؍ مئی 2022(فکروخبر/موصولہ رپورٹ ) بروز سنیچر رات  دبئى کے ٹھیک دس بجے عزیزالقدر مولوى افراز سعدا  کی تلاوت کلام پاک سے  تعزیتی جلسہ کا آغاز ہوا۔  یہ تعزیتی اجلاس بروفات سن شائن اسپورٹس سینٹر  بھٹکل کے سنیئر ممبر اور سن شائن امارات کے نائب سکرٹری اوّل کے عہدے پر فائز رہ کر خدمات انجام دینے والے متحرک و فعال رکن انتظامیہ مرحوم جناب محمد شعیب شریف صاحب کا گزشتہ دنوں امارات میں دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال ہوا تھا اسی کی مناسب سے سن شائن اسپورٹس سینٹر سابق صدر فیاض قاسمجی کی رہایش گاہ میں  تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ حقیقت حال یہ ہے جناب مرحوم شعیب صاحب کے سانحہ ارتحال  کی ناگہانی خبر نے ہر ممبر کو ورت حیرت میں ڈال دیا تھا لیکن تقدیری فیصلہ کو کون ٹالے ملک الموت کو حکم رب کو پورا کرنا تھا وہ ہوکر رہا۔ اور ہمارے ہردلعزیز دوست ساتھی مرحوم شعیب شریف راہی جنت ہوئے انا لله وانا اليه راجعون.

یہ سانحہ وفات جہاں موصوف کے جمیع اھل خانہ بالخصوص والدین بیوی بچوں بھائی بہنوں  کے لئے ناقابل برداشت تھا ہم ممبران سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل و امارات کے لئے بھی ناقابل برداشت تھا چونکہ حادثہ موت حکم رب سے واقع ہوئی تھی صبر جمیل و دعائے مغفرت کے  سوائے کوئی دوسرا راستہ ہی نہیں تھا

 تجہیز و تکفین کی تیاری کے تحت کاغذی کاروائی کے بعد بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے جنازہ کی نماز القوز قبرستان میں  ادا کرتے نمناک آنکھوں کے  ساتھ سپرد خاک  کیا گیا

 اس حادثہ وفات کو  سن شائن امارات ناقابل تلافی نقصان سے تعبیر کرتا ہے

منعقدہ تعزیتی اجلاس میں سن شائن امارات کے ممبران کی ایک بڑی تعداد  شریک رہی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد سب پہلے سرپرست سن شائن امارات محمد اشفاق سعدا نے مرحوم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کام میں آگے بڑھ کر خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے تھے۔ سندھی لوگوں کے پاس کام کرنا اور ان کے دل گھر کرنا یہ کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن مرحوم شعیب نے اپنے بہترین  کردار و اخلاق حسنہ کی وجہ سے اپنے کفیل کا دل جیت لیا تھا۔ انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت و اھل خانہ سے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

مرحوم کے نسبتی بھائی عنایت اللہ عسکری نے اپنے بہنوی کے اوصاف حمیدہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کو بےجا غصہ کرتے ہوئے بلند آواز میں گفتگو کرتے ہوئے نہیں دیکھا، انتہائی رحم دل بیوی بچوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ ان کی بشری کوتاہیوں پر اف تک کرتے نہیں دیکھا ،بہنوی کی وفات ہم تمام بھائی بہنوں کے لئے ہماری بہن کے لئے بہت بڑا خسارہ ہے جو ناقابل تلافی ہے ۔

شائن اسپورٹس سینٹر  امارات کےنائب صدر جناب ذوالقرنین رکن الدین نے اپنے رفیق خاص بچپن سے لڑکپن تک ساتھ اٹھنے بیٹھنے والے سن شائن کے متحرک و فعال ممبر کے اس طرح دار فانی سے کوچ کرنے پر بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے عمدہ اخلاق خدمت کرنے کا جذبہ اپنے کام سے کام اور دوستی یاری کو نبھانے کے لئے بہترین ساتھی  سے یاد کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کی اور ان کے حق میں دعا مغفرت کی اور گھروالوں کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کیا

ان کے علاوہ نائب صدر دوم اشفاق معلمی ، سابق صدر فیاض قاسمجی عین الحق گولٹے ، برھان الدین النگر ، ناظم مومن  ،مولوی افراز سعدا ،وغیرہ نے مختصر تاثرات کو پیش کرتے ہوئے مرحوم شعیب شریف کو بہترین انسان اچھے اخلاق کا حامل دوست ساتھی سے  یاد کیا ۔

حسب روایت سینٹر کی طرف سے نائب صدر اول ذوالقرنین رکن الدین نے تعزیتی قرارداد پڑھ کر سنایا  ۔ جس میں  مرحوم کے اخلاق حسنہ کے ذکر کے اس طرح کی اموات سے سبق لینے کی بات کہی اور مرحوم موصوف کے حق میں مغفرت اور رفع درجات اور اہل خانہ کو صبر کرنے پر روز دیا۔

 ناظم اجلاس نے  تعزیتی اجلاس کی مناسبت سے نیز مرحوم دوست ساتھی شعیب شریف کے زندگی کے مختلف گوشوں کو وقفہ وقفہ سے ذکر کرتے ہوئے مرنے کے لیے تیار رہنے اور مرنے کے بعد کام آنے والے اعمال کرنے کی کوشش کی طرف توجہ مبذول کرائی

 آخر میں مرحوم کے بھائی اور سن شائن اسپورٹس سینٹر امارات کے فعال ممبر جناب شکیل شریف صاحب نے اپنے  بڑے بھائی ساجد و شعیب مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ہم بھائی بہنوں والدین کے لئے نیز اس کے بیوی بچوں کے لئے بڑا نقصان قرار دیا جس کا پر ہونا ناممکن قرار دیا  مرحوم شعیب بھائی کے تعلق سے کئی ایک اوصاف حمیدہ کا ذکر کرتے ذاتی طور پر نیک و صالح اور وقت کا پابند ہونے جلد سونے اور کسی بھی طرح کی ذمہ داری ان کے سپرد کرنے پر اہتمام کے ساتھ اسے انجام دینے ہنستے مسکراتے ایک دوست کے ساتھ نرمی سے پیش آنے جیسے بہت ساری خوبیوں کو بیان کیا

 قابل ذکر بات یہ تھی مرحوم سندھی کے پاس ملازمت کرتا تھا۔  سترہ اٹھارہ سالہ ملازمت  کے دوران وقت کی پابندی امانت و دیانتداری   کی وجہ سے مرحوم نے اپنے کفیل انیل و  اس کی فیملی کے دل میں گھر کر لیا تھا۔  مرحوم کے اسلامی اخلاق و کردار بہترین نمونہ پیش کرتے ہوئے اپنی انسان دوستی  کا جو ناقابل فراموش سبق سیکھا ہے بحیثیت کفیل  اور اس کی بیوی معترف ہے ہم نے انسانیت کو  سنا تھا دیکھا نہیں تھا مرحوم شعیب صاحب سے سیکھا ہے اور دیکھا ہے  شکیل بھائی کے تاثرات کے بعد صدر اجلاس صدر سن شائن امارات سید عماربرماور نے مختصر خطبہ صدارت پر اجلاس کے اختتام کااعلان  کرتے ہوئے ناظم اجلاس ارشاد على افریقہ کی دعا  اور کلمات تشکر پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

Share this post

Loading...