منگلور میں مخصوص مچھلیاں کھانے سے اسپتال میں داخل ہونے والے بعض مریضوں کی حالت نازک (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

الال پولیس نے بھی تحقیقات کرتے ہوئے ضروری اشیاء جمع کرکے متعلقہ محکمہ کے سپرد کردی ہیں۔ دوسری جانب براکا اوور سیس ٹراڈیرس کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم مچھلیاں صاف کرنے کے بعد درآمد کرتے ہیں اور ہمارے یہاں لائی جانے والی مچھلیاں مقامی طور پر فروخت نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ جو لوگ فضلہ جات لے جاتے ہیں ان کی جانب سے فروخت کی جانے والے مچھلیاں کھاکر لوگ بیمار ہوئے ہیں۔ ملحوظ رہے کہ دو روز قبل الال میں ایک خاص قسم کی مچھلی کھانے سے دو سو سے زائد افراد کی طبیعت اچانک بگڑگئی اور لوگ بڑی تعداد میں اسپتالوں کا رخ کرنے لگے ۔ اسپتال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی مریضوں کو علاج کے بعد گھر روانہ کیا گیا لیکن بعض مریضوں کی حالت نازک ہونے سے انہیں سخت نگہداشت والے کمروں میں رکھا گیاجہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے۔ 


کارکلا میں سڑک حادثہ : دو بھائی ہلاک

کارکلا : 3؍اکتوبر (فکروخبر نیوز)بس اور کار کے مابین پیش آئے تصادم کے نتیجہ میں ایک ہی گھر کے دو افراد کے جان بحق ہونے کا حادثہ یہاں ہیبرے کے قریب شیوپورا میں میں پیش آیا ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں ماں نے اپنے دو بیٹوں کو کھو دیا ،مہلوک کی شناخت گروپرساد (26) اور اس کے بھائی وسنت(30) کی حیثیت سے کی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق رکشہ پر سوار ہوکر گرو پرساد اپنے بھائی کے ساتھ شیوپور سے ہیبرے کی جانب جا رہا تھا ،تبھی ہیبرے سے اڈپی جا رہی ایک منی بس اس سے جا ٹکرائی ، ٹکر کی وجہ سے ڈرائیور پرساد کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی ،رکشہ پر سوار اس کے بھائی کو زخمی حالت میں منی پال ہسپتال داخل کرایا گیااور وہیں اس کی موت واقع ہوگئی ،ہیبری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے


 

پتور میں شادی شدہ خاتون کی خودکشی 

پتور :3؍اکتوبر (فکروخبر نیوز) دارنڈاککو گاؤں کے ہیمدری نامی علاقہ میں شادی شدہ خاتون کے خودکشی کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اکتوبر 01سنیچر کی صبح پیش آیا مہلوک کی شناخت پدما پریا کی حیثیت سے کی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ رات قریب گیارہ بجے گھر کے تمام افراد اپنے بستر سونے کے لئے چلے گئے ،لیکن دوسرے دن صبح اس کی لاش گھر سے منسلک گودام کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ،پتہ نہیں کہ کس وقت اس نے جا کر یہ قدم اٹھا یا ،بتایا جا رہا ہے کہ پریا کئی دنوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی شاید اسی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی ،شوہر روی نے اس معاملہ کی خبر پولس کو دی جس کے بعد شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے


پتور میں مقامی عدالت نے بس ڈرائیور کو سنائی دو سال قید کی سزا 

پتور :3؍اکتوبر (فکروخبر نیوز)پانچ سال قبل ہوئے سڑک حادثہ میں ملوث بس ڈرائیور کے خلاف پتور عدالت نے دو سال کی قید اور 11500روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ،واضح رہے کہ اس حادثہ میں ایک کمسن لڑکے کی موت واقع ہوگئی تھی ،بتایا جا رہا ہے کہ ناگراج نامی شخص بنگلور اورمنگلور کے دوران بس چلاتا تھا 30 ڈسمبر2011بینگلور سے مینگلور آتے ہوئے شرڈی کے قریب گاڑی قابو سے باہر ہوگئی جس سے ہوئے سڑک حادثہ میں ایک کمسن لڑکے کی موت ہو گئی ، اور چھ زخمی ہوگئے ،پولس تھانہ میں اس معاملہ کی رپورٹ درج کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے 11500جرمانہ کے ساتھ ہی دو سال قید کی سزا سنائی ہے

Share this post

Loading...