مارا ، پیٹا ، زمین او رسونا چھینا پھر اسپتال میں داخل کیا: لاچار خاتون کی کہانی (مزید ساحلی خبریں )

پنکے تاڈی نامی علاقے میں اس کا اپنا گھر ہے جس پر اس کا بھتیجہ ہریش قبضہ کیا ہوا ہے، تمام رشتہ داروں نے مجھ سے دوری اختیار کی، میں نے اپنے زیوارت زمین سب کچھ کھوئی ہے، اس نے یہاں روتے ہوئے موجود لوگوں سے مد د کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسے اس کے گھر لے جائیں اور مدد کریں،رادھما چل نہیں سکتی، ہریش نامی شخص جو کہ ایک پھول فروش ہے اپن گنڈی میں ، تین ماہ قبل اسپتال میں داخل کرنے کے بعد پھر واپس لوٹ کر نہیں آیا۔ رادھما نے ہریش پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایاہے۔ جب کہ ڈاکٹر پردیپ کا کہناہے کہ ہریش اس عورت کو جاننے سے انکار کرتا ہے ، اس کے گھر پر بھی گئے مگر وہ موجود نہیں تھا۔ اُپن گنڈی پولس تھانے میں شکایت درج کرنے کے باوجود کسی بھی طرح کی کارروائی نظر نہیں آرہی ہے ۔کیا پولس اس معاملہ پر سنجیدگی سے قدم اُٹھائے گی یہ سوچنے کی بات ہے۔


کنویں میں گر کراسکول طالب علم ہلاک 

کارکلا:18جون (فکروخبرنیوز ) یہاں اچانک حادثاتی طور پر ایک نوجوان کے کنویں میں گرکر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے۔ یہ واردات ہیگڈے منی، نیتراوتی روڈ، کابیٹو نامی علاقے میں پیش آئی ہے۔ نوجوان کی شناخت اکشئے 19کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ چیتنا اسپیشل اسکول کا طالب علم ہے ، معمول کے مطابق یہ کل کنویں سے پانی لانے گیا تھا، کنویں سے پانی سینچتے وقت وہ اچانک کنویں میں گر گیا ۔ مقامی لوگوں نے لاش کو کنویں سے نکالا، جب کہ پولس تھانے میں معاملہ درج ہے ۔ 


کار میں سوار آئے لٹیرے ایک ٹیلر کو لوٹ لیا

اُلال:18جون (فکروخبرنیوز ) موڈیپو سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیلر کواسکارپیو جیپ میں سوار بعض لٹیروں کی جانب سے اغوا کرنے کے بعد اس کے پاس موجود سونے کا چین اور نقد لوٹ کر فرار ہونے کی واردا ت پیش آئی ہے ۔یہ واردات کل رات پیش آئی ہے ، اور ٹیلر پتور سرکاری اسپتال میں زیرِ علاج ہے ۔ ٹیلر کی شناخت دھرنپا پوجاری (42) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ مانی کا مقیم ہے،یہ کرایہ کے مکان میں رہتا ہے ، کل رات یہ اپنے گھر جارہا تھا کہ ایک شخص کو اس کے سامنے گاہک بن کر آیا، اور اسکارپیو کار جو قریب تھی وہاں لے آیا، پھر اچانک اس کو اسکارپیو میں زبردستی سوار کرکے لے گئے۔ اس کی بیوی جیالکشمی نے کوناجے پولس تھانے میں اغوائی کا معاملہ درج کیا ہے ۔ ٹیلر جو کہ سرکاری اسپتال میں زیرِ علاج ہے اس نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ لٹیرے اس کو کیرلا لے جانا چاہ رہے تھے کہ پھر انہوں نے راستہ بدلا اور منگلور اور پھر اُپن گنڈی راستہ پکڑا، اس کے پاس موجود سونے کاہار، جو کہ 32گرام کا تھا اور دس ہزار نقد رقم لوٹ کر پھینک کر چلے گئے،پولس معاملہ درج کرکے تحقیق کررہی ہے ۔ 

Share this post

Loading...