مقتول کبیر کے قتل کی جانچ سی آئی ڈی کرے گی

وزیر صحت نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کبیر کے رشتہ داروں پر نعش لے جانے کے دوران حملہ کرنے والے بجرنگ دل کے افراد کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے گا تاہم بجرنگ دل کے لیڈر شرن پمپ ویل نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی کہ چیف سکریٹری کی جانب سے دائر کردہ رپورٹ میں اے این ایف کی ٹیم جس نے کبیر پر حملہ کیا تھا قصوروار پائی گئی تو ان کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔ یوٹی قادر نے مزید کہا کہ سی آئی ڈی کی جانب سے اس کیس کو حل کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے کبیر کے گھر کا دورہ کیا اور کیس کو حل کرنے کا تیقن دلایا ۔انہوں نے اس بات کی ضمانت دی کہ نعش لائے جانے کے دوران بجرنگ دل کی جانب سے کیے گئے حملے میں زخمی افراد کی طبی امداد کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ کیس حل کرنے کے لیے چکمنگلور کے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا جائے گا ۔

Share this post

Loading...