انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس آئی او نے مینی رلیجن ون انڈیا مہم شروع کی ہے ۔ محمد دانش نے شہر میں منعقدہ ایس آئی او کے مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مہم کا اہم مقصد سماج میں قومی یکجہتی ، بھائی چارے اور روا داری کے جذبہ کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران دیگر برادران وطن میں اسلام کے تعلق سے پائی جارہی غلط فہمیوں کو دور کیا جارہا ہے ۔جماعت اسلامی ہند کے مقامی امیر محمد عاصم الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ایس آئی او کی مہم میں مکمل تعاون دے رہی ہے ۔ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایس آئی او نے مینی رلیجن ون انڈیا مہم شروع کی ہے ۔ مہم کا اہم مقصد سماج میں قومی یکجہتی ،بھائی چارے اور روا داری کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔
Share this post
