بنگلورو 27/ جولائی 2019(فکروخبر نیوز) آئی ایم اے پونزی اسکیم معاملہ میں پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار کمپنی کے بانی وچیف منصور احمد خان کی عدالتی تحویل یکم اگست تک لیے بڑھادی گئی ہے۔ عدالتی تحویل ختم ہونے کے بعد ای ڈی نے خان کو فرسٹ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جس میں ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ منصور خان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے افسران مکمل تحقیقات نہیں کرسکے ہیں۔ عدالت نے اب منصور خان کو یکم اگست تک کے لیے تحویل بڑھادی ہے۔ دوسری جانب بنگلور سٹی کے ڈپٹی کمشنر وجئی شنکر جن پر ڈیڑھ کروڑ روپئے منصور خان سے رشوت لینے کا الزام ہے عدالت نے ا نہیں جمعہ کے روز ضمانت دے دی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ جھوٹی رپورٹ درج کروانے کے لیے مذکورہ رشوت کا مطالبہ کیا گیا تھا اور خلاصہ کیا گیا تھا کہ آئی ایم اے کمپنی بے ضابطگیوں میں ملوث نہیں ہے۔
Share this post
