بنگلورو 25/ جون 2019(فکروخبر نیوز) ایس آئی ٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ آئی ایم اے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد منصور خان کا پتہ چل گیا ہے۔ ایس آئی ٹی کے سربراہ روی کانتے گوڑا کا کہنا ہے کہ منصور خان کے ٹھکانے کا پتہ چل گیا ہے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وہ کہاں پر روپوش ہیں۔ یاد رہے کہ منصور خان نے اپنا ایک ویڈیو آئی ایم اے گروپ کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا جس میں اس نے کئی سارے لوگوں کے خلاف الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ اس ویڈیو کے بارے میں ایس آئی ٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ ملزمین کے خلاف جب تک شواہد نہیں ملتے اس وقت تک ان سے پوچھ تاچھ نہیں ہوسکتی۔ منصور خان کے مطابق ان کے اور ان کے خاندان کو خطرہ لاحق ہے جس پر ایس آئی ٹی کا کہنا ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ایس آئی ٹی افسران کی جانب سے کمپنی کے مختلف عمارتوں پر چھاپہ مارکر سونے اور چاندی ضبط کرلیا ہے۔ اسی طرح شیواجی نگر، جے نگر میں آئی ایم اے کے شوروم پر بھی چھاپہ مارکارروائی کی گئی ہے۔
Share this post
