منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

تفصیلات کے مطابق ایک سوفٹ کار میں دونوجوان ڈرکس اسمگل کررہے تھے مصدقہ اطلاع پر کمبلے پولیس پیچھا کرتے ہوئے ان کی گاڑی شریا میں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے فوراً کاسرگوڈ کنٹرول روم کو اطلاع کی جنہوں نے کاسرگوڈ نیشنل ہائیوے پرنگہداشت سخت کردی ۔لیکن اسمگلر نے چالاکی دکھاتے ہوئے اپنی گاڑی منگلور کی جانب موڑ لی ۔ منگلور واپسی کے دوران پولیس نے دوبارہ پیچھا کیا اور موگرل پتور کنل علاقے میں پولیس نے چاروں جانب سے گھیراؤ کرتے ہوئے روکنے کی کوشش کی اس کے باوجود گھیراؤ سے بچنے کی کوشش میں ان کی کار پلٹی کھاگئی۔ پولیس نے موقعہ واردات پر جیمس جوسیف کو گرفتار کرلیا جبکہ روجاس فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ اس آپریشن کی قیادت اسپیشل سیل کے ڈی وائی ایس پی کے اے سریش بابو نے کی ۔

Share this post

Loading...