بنگلورو: 10 مئی 2020 (فکروخبر نیوز/ذرائع) لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کا سلسلہ مختلف ریاستوں میں جاری ہے۔ کرناٹک حکومت نے فی الحال ٹرین نہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ٹرین کی شروع ہوچکی ہے۔ منگلورو سے جارکھنڈ کے لئے پہلی ٹرین آج روانہ ہوئی۔
منگلورو سٹی ساؤتھ کے ایم ایل اے، ڈی ویدویسا کامتھ کے مطابق جن افراد نے ندھو ایپ پر اندراج کیا تھا،ان کو ضلعی انتظامیہ نے کے ایس آر ٹی سی بسوں پر شہر کے مختلف مقامات سے اٹھایا۔ایم ایل اے نے بتایا کہ کارکنوں کو ٹرین میں سوار ہونے سے قبل صحت سے متعلق چیک اپ کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے انہیں اسٹیشن پر پانی اور کھانے کے پیکٹ فراہم کیے۔ ایم ایل اے نے بتایا کہ اتوار کو مزید تین ٹرینیں منگلورو سے اترپردیش، بہار، اور جھارکھنڈ کے لئے روانہ ہوں گی۔ رکن پارلیمنٹ نلن کمار کتیل، اور مسٹر کامتھ نے اسٹیشن پر کارکنوں سے بات کی۔ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار کے روز کارکنوں کو خود اسٹیشنناآنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ضلعی انتظامیہ انہیں اپنے قیام گاہوں سے بسوں میں لے جائے گی۔ انہیں ایپ پر رجسٹریشن کی بنیاد پر اپنے مقام سے ریلوے اسٹیشن لانے کا انتظام کیا گیا۔
Share this post
