وانٹیڈ سوشیل اینڈ اسپورٹس کلب کی جانب سے منکی میں منعقد کیا گیا فری بلڈ گروپ چیک اپ کیمپ

manki, wanted club manki, manki free blood checkup camp_

منکی 06؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) نوائط اسٹریٹ سے تعلق رکھنے والے منکی کے وانٹیڈ کلب اور آنند ڈائگنوسٹک سینٹر کے اشتراک سے آج 6 جنوری بروز جمعرات کو فری بلڈ گروپ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ فری کیمپ Sugra Complex میں صبح سے شام تک رہا ، کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے تقریباً سو افراد نے اپنے بلڈ گروپ کی شناخت کی۔

منتظمین نے فکروخبر کے نمائندے تعظیم قاضی ندوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیمپ کے انعقاد کا مقصد بھی بیان کیا ،منتظمین کے مطابق ہنگامی حالات میں خون عطیہ کرنے والوں کے لیے آسانی فراہم کرنا تھا ۔ اُن کا کہنا ہے کہ آئے دن کسی نہ کسی کو خون کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ایسے میں مریض کو کس گروپ کے بلڈ کی ضرورت ہے اُن افراد تک پہنچنے میں کوئ پریشانی نہ ہو۔

وانٹیڈ سوشیل اینڈ اسپورٹس کلب نے تمام اراکین خاص طور پر آنند ڈائگنوسٹک سینٹر کے عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Share this post

Loading...