منکی: غریب خاندانوں میں محکمۂ پولیس نے راشن کٹس تقسیم کیے

منکی 03؍ جولائی 2021(فکروخبرنیوز) وبائی صورتحال اور اس پر لگے لاک ڈاون کے پیش نظر یوں تو سماج کے کئی طبقہ معاشی اعتبار سے کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں اتر کنڑا کے منکی میں یہاں کے محکمہ پولس کی جانب سے آج یہاں انتہائ غریب خاندانوں میں راشن کٹ تقسیم کئے گئے۔
منکی کے  فکروخبر کے نمائندے مولوی تعظیم قاضی ندوی سے بات چیت کرتے ہوئے منکی پولس سب انسپیکٹر پرمانند بی کننور نے بتایا کہ منکی محکمہ پولس کی جانب سے راشن کٹ کی تقسیم کے لئے ان گھروں کی نشاندہی کی گئ تھی میں جن گھروں میں فاقہ کشی کے خدشات نظر آرہے تھے۔
خیال رہے کے اس موقع پر منکی راما چھتریہ سبا بھون میں ایک مختصر سا پروگرام بھی منعقد ہوا،جس میں بھٹکل ڈی وائی یس پی بیلی یپّا، اور ہوناور سی پی آئ شری دھر یس آر سمیت منکی پی یس آئ پی بی کننور موجود تھے۔
راشن کٹ تقسیم کے بعد یہاں کی غریب عوام اور آپاہج طبقہ کی دکھ اور درد بھری داستان کو بھی ڈی وائ یس پی اور سی پی آئی نے سنجیدگی سے سنتے ہوئے اُن کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی۔منکی کے دور دراز علاقوں سے آنے والی غریب عوام کو واپس گھر جانے کے لئے بھی خصوصی سواری کا انتظام کیا گیا تھا۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے اس کی بڑی ستائش کی جس سے علاقے کے غریبوں میں کافی خوشی محسوس کی گئی اور انھوں نے یہاں کے محکمہ پولس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Share this post

Loading...