منکی مسلم یوتھ فیڈریشن اور منکی مسلم خلیج کونسل کاکنڑا اسکول کو قیمتی ہدیہ(مزید ساحلی خریں)

اس کے افتتاحی پروگرام میں ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تعلیم انسان کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے سہولیات فراہم کرانے پر طلباء دلچسپی کے ساتھ اس میدان میں آگے بڑھتے ہیں۔ منکی مسلم یوتھ فیڈریشن اور منکی مسلم خلیج کونسل نے اسی مقصد کے تحت یہ قدم اٹھاتے ہوئے تعلیمی میدان میں ضروری وسائل فراہم کرانے کا فیصلہ کیا جس کی ایک کڑی کے طور یہاں کے کنڑا اسکول کوڈ یسک عطیہ کیے گئے۔مقامی عوام کا ماننا ہے کہ مذکورہ اداروں کی جانب سے اٹھایا گیا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے جس سے بچے تعلیمی میدان میں مزید محنت کرکے آگے بڑھنے کا عزم اپنے اندر پیدا کریں گے، ساتھ ہی فلاحی اور امدادی کاموں کے لئے بلافرق مذہب وملت اس طرح کے امداد سے بردارنِ وطن میں ایک پیغام جاتا ہے،اور منکی کا نام بھی اس میدان میں نمایاں طور پر سامنے آئے گا۔ 


شکاریوں نے اپنے ساتھی شکار ی کو غلطی سے گولی ماردی...؟

سر میں گولی لگنے سے ایک شخص کی موت 

بنٹوال 03؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) شکار کرنے کے دوران دوست کی جانب سے چلائی گئی گولی سر میں غلطی سے لگنے کی وجہ سے ایک شخص کے موقع پر ہی ہلاک ہونے کی واردات منگل کی رات پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت بڈا نائک عرف مڈنّا (57) مقیم ڈمبے ، پنوچھا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص اپنے دوستوں ستیش گوڑا ، چدانندا گوڑا اور سندر گوڑا کے ہمراہ منگل کی رات شکار پر گیا ہوا تھا ۔ جنگل پہنچنے کے دوران انہو ں نے دو گروہوں میں خود کو تقسیم کرنے کے بعد ایک جنگلی سور کی تاک میں بیٹھے رہے ۔ اس دوران قریبی جھاڑیوں میں جیسے ہی آہٹ محسوس ہوئی تو ستیش نے جنگلی سور سمجھ کر گولی چلائی جو مڈنا کے سر پر لگی جس کی وجہ سے اس نے موقعہ پر ہی دم توڑدیا۔ ذرائع کے مطابق مہلوک کے بیٹے کی جانب سے مذکورہ واقعہ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے اپنے والد کی موت پر کئی سارے سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مڈنا کے ساتھ شکار پر گئے افراد ایک من گھڑت واقعہ کا سہارا لے کر اس کی موت کو حادثاتی موت سے تعبیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پورے واقعہ کی صحیح جانچ کی جائے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس پی شرنپا ، اے ایس پی ونسیٹ شانتا کمار ، بنٹوال سرکل انسپکٹر اور دیگر پولیس افسران نے جائے وارادت پر پہنچ کر تحقیقات کی ہیں اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مڈّنّا اپنے دوستوں کے ہمراہ اکثر شکار کو جایا کرتا تھا۔ وٹال پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے چدانندا اور ستیش اور سندر کو تحقیقات کے لیے حراست میں لیتے ہوئے مڈّنّا کے بھائی کی جانب سے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


کنداپور : مشکوک حالت میں برآمد ہونے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل 

پولیس نے دو ملزمین کو کیا گرفتار 

کنداپور 03؍ دسمبر (فکروخبرنیوز) بیلوے گرام پنچایت حدود میں سیتا ندی کنارے مشکوک حالت میں برآمد لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اخباری نمائندوں کو معلومات فراہم کراتے ہوئے اڈپی ایس پی انا ملی نے کہا کہ اوشا شیٹی (33) مقیم نیچور ، کنداپورکا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوشا کا ایک ہفتہ قبل قتل کردیا گیاتھا۔ اس کے جسم اورسر پر زخم کے نشانات موجود تھے۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد یہ پتہ کیا کہ اوشا کے سات افراد سے تعلقات تھے۔ پولیس نے ان کو حراست میں لیتے ہوئے جب تحقیقات کیں تو مذکورہ بات سامنے آئی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ وشوناتھ نامی شخص کے اوشا سے پچھلے آٹھ سال سے تعلقات تھے۔ جب بھی وہ اس سے پیسوں کا مطالبہ کرتا تو وہ اس کے مطالبے کو پورا کرتی یہاں تک کہ اس کے نئے گھرکی تعمیر کے لیے بھی اس نے پیسے دئیے تھے۔ جب مالی طور پر اوشا بہت کمزور ہوئی تو اس نے وشوناتھ سے اپنے روپئے لوٹانے کی بات کہی جس پر وشوناتھ پریشان ہوا اور اوشا کا کام تمام کرنے کا ارادہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وشواناتھ نے اوشا کو اپنے نئے گھر بلایا اور اس بھاری پتھر سے اس کا سر کچل کر قتل کردیااو رایک مقامی شخص کروناکر شیٹی کی مدد سے اس کی لاش سیتا ندی کے کنارے پھینک دی۔ پولیس کی جانب سے وشوناتھ اور کروناکر کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا ۔ 

Share this post

Loading...