منکی مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ ، نئے عہدیداران کا بھی عمل میں آیا انتخاب

manki_muslim_jamat_bahrain_salana_ijlaas_2022, MANKI,  Manki muslim jamat bahrain, bhatkal , manki, honnawar,

بحرین 08 اکتوبر 2022(فکرو خبر نیوز/تعظیم قاضی ندوی) کل بروز جمعرات بتاریخ 6 اکتوبر بعد نماز عشاء منکی مسلم جماعت بحرین کا سالانہ جلسہ مجلس کانو منامہ میں جناب مولوی یوسف کوچاپو صاحب  کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں ممبران جماعت کی ایک کٹیر تعداد موجود رہی۔

نشست کا آغاز جناب حافظ انس ابن ابو محمد ساوڑا کی تلاوت سے ہوا ، مولوی صابر ساوڑا صاحب نے حاضرین کا استقبال کرتے ہوئے جلسہ کی غرض وغایت پر مختصرا روشنی ڈالی ،اس کے بعد محاسب جماعت جناب محمد مبین کوچاپو صاحب نے سال 2021 اور 2022 کے سالانہ آمد و اخراجات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔اس کے بعد انتخابات کا عمل سامنے آیا ،تو ماشاء اللہ کچھ نئے چہروں نے جماعت ھذا کی ذمہ داریوں کو قبول کیا ۔جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔۔

 

صدر۔۔ مولوی محمد  یوسف صاحب کوچاپو

نائب صدر۔۔ مولوی عرفات صاحب حسن باپو

سکریٹری ۔۔ مولوی محمد  صابر صاحب ساوڑا

نائب سکریٹری ۔ جناب عبد الجلیل  صاحب کوچاپو۔

امداد باہمی چیرمین۔ جناب حبیب اللہ صاحب  قاضی

نائب چیرمین۔ جناب عبدالفتح صاحب ساوڑا

محاسب و خازن۔۔ جناب محمد مبین صاحب کوچاپو

نائب محاسب۔۔ محمد فواد صاحب کوچاپو۔

سفری عطیات وصول یابی ذمہ دار۔۔ مولوی عاقب شہباز صاحب ساوڑا

 

      آخر میں صدر جلسہ مولوی یوسف صاحب نے صدارتی خطاب کے ساتھ ساتھ  نو منتخب عہدے داروں کو مبارک باد دی اور کچھ نئے ممبر جو جماعت ھذا سے منسلک ہوئے ہیں ان کا بھر پور استقبال کیا۔اور اخیر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا ۔

Share this post

Loading...