منکی مسلم جماعت بحرین کا عید ملن پروگرام

منکی مسلم جماعت بحرین کا عید ملن پروگرام

23؍ اپریل 2023 (فکروخبرنیوز/موصولہ رپورٹ) عیدالفطر کی مناسبت سے منکی مسلم جماعت بحرین کی طرف سے ایک خوبصورت  نشست  بنام جشن ملن  زیانی ھال(  الحد) میں منعقد کی گئی جس میں جماعت ھذا کے ممبروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی.

جلسے کی ابتداء حافظ محمد انس  ساؤڑا  کی تلاوت سے ہوئ، اس کے بعد مریم بنت عبد المتین کوچاپو نے عربی زبان میں نعت پاک  کا نذرانہ پیش کیا، جلسے کے اغراض ومقاصد اور عید الفطر کے تعلق سے مولوی عبد المتین کوچاپو نے مختصرا چند باتیں پیش کی، جس میں موصوف نے آپسی اتحاد و اتفاق پر زیادہ زور دیا،، اس کے بعد جماعت ھذا کا مقصد اور اسکے بنیادی اصول و ضوابط پر مولوی یوسف کوچاپو نے روشنی ڈالی،  جس میں انہوں نے جماعت کے مکتوب قوانین کو سامعین کے سامنے پیش کیا.. پھر بچوں کا مختصرا تفریحی پروگرام ہوا، جس میں مظاہرہ قرأت ، تقریر اور ایک منٹ کے کچھ تفریحی مقابلوں کے ساتھ کوئز مقابلہ بھی ہو جس میں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

وقتا فوقتا  قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات بھی دیے گئے جس میں اول انعام محمد سعید ابن شریف کوچاپو، دوسرا انعام محمد واثق ابن عبد الرؤف کڑپاڑی، جب کے تیسرا انعام مولوی وصاف ابن محمد غوث حاجیکا کے نام رہا.. جلسہ دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا. جلسہ کی نظامت مولوی صابر ساؤڑا نے آخر تک بڑی خوش اسلوبی سے انجام دی۔

Share this post

Loading...