منکی مسلم جماعت دوحہ قطر کی جانب سے عید ملن پروگرام کا انعقاد

Manki, bhatkal, Manki qatar eid milan , eid milan, eid milan manki, eid milan doha qatr, manki muslim jamaat doha qatar, moulana shakeel nadwi, moulana tazeem qazi nadwi,

قطر: 13جولائی2022(فکروخبرنیوز/تعظیم قاضی منکی) 10 جولائی بروز اتوار قطر کے ام صلال علی ریزرٹ میں منکی مسلم جماعت کا عید ملن پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز جناب اسامہ قاضی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اسکے بعد جناب مزمل قاضی نے حمد پاک پیش کی اور عباد ابن حافظ غزالی وزیرا نےاپنی بہترین آواز اور خوبصورت لہجہ میں نعت پاک پیش کی

 اور جناب توصیف مختصر صاحب نے پروگرام کی غرض وغایت پیش کی۔ اسکے بعد جناب تجمل ابوحسینانے نائطی زبان میں عید کے تعلق سے بہت ہی عمدہ کلام پیش کیا اور حاضرین نے اس کلام سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

واضح رہے اس پروگرام میں منکی مرکزی مسلم جماعت کے قاضی وخطیب حضرت مولانا شکیل احمد سکری ندوی مد ظلہ بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعہ شریک تھے

مولانا نےاپنے خطاب میں آپس میں پیار محبت بھائی چارگی سے رہنے کی ترغیب دی اور آپس میں مل جل کر اسلاف کے کام کو آگے بڑھانے اور مرکزی اداروں کو مستحکم بنانے اور اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کی ترغیب دی۔

الحمد للہ اسی مجلس میں ہر ممبر نےمرکزی اداروں کے لئے اپنامالی تعاون بھی پیش کیا

اسکے بعد جناب عبدالسمیع قاضی نے بھی اپنی خوبصورت آواز میں نائطی زبان میں کلام پیش کیا

اجلاس کے درمیان ون منٹ شو اور کئی دلچسپ تفریحی پروگرام بھی منعقد ہوئے اس سے حاضرین کافی محظوظ ہوئے اور ممبران کے لئے ریفل ڈرا کے ذریعہ کئی انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر منکی مسلم جماعت دوحہ قطر کےجنرل سکریٹری جناب حافظ غزالی وزیرا نے اپنے تا ثرات میں کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد صرف سیرو تفریح نہیں بلکہ آپس میں پیار ومحبت سےجڑے رہنے اور جماعتی نظام کو مستحکم کرنا ہے۔ اسکے بعد جماعت کے نائب صدر جناب عبد الودود صاحب نے بھی اپنے تاثرات پیش کئے۔

واضح رہے کہ جلسے کی نظامت حافظ مولوی عمار صاحب نے کی اور پروگرام میں کلمات تشکر جماعت کے صدر جناب امین بوٹلیر صاحب نے پیش کئے ، دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

Share this post

Loading...