انجمن سینٹرل آف مینجمنٹ کی جانب سے بس اڈے پر صاف صفائی پروگرام کاانعقاد
بھٹکل 03؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) انجمن سینٹرل آف مینجمنٹ کی جانب سے شہر کے بس اڈے پر صاف صفائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اساتذہ کے علاوہ طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کالج کے پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد باوی کٹے نے کہا کہ صاف صفائی ایک روایت نہیں ہیں بلکہ اپنی زندگی میں اس کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ یہ چیز صرف اخباری صفحات کی زینت بننے کے لیے نہ کی جائے بلکہ اس کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے سے بہت بڑا فائدہ سامنے آئے گا۔ اس صاف صفائی پروگرام میں وائس پرنسپال اور اساتذہ کے علاوہ طلباء نے بھی حصہ لیا۔ ملحوظ رہے کہ اس طرح صاف صفائی کا اہتمام اس سے قبل تین مرتبہ کیا جاچکا ہے۔
Share this post
