منکی10؍ جنوری2021(فکروخبرنیوز/نمائندہ) منکی میں صاف اور شفاف پینے کے پانی مہیا کرانے کے مقصد سے مرکزی جماعت المسلمین منکی واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے لیے آج صبح ایک مخصر سی تقریب اردو ہائی اسکول گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ منکی سے ہمارے نمائندے مولوی تعظیم قاضی ندوی نے بتایا ہے کہ ایک طویل مدت سے خصوصاً گرمیوں کے دنوں میں اہلیانِ منکی کو صاف اور شفاف پینے کے پانی کا بڑا مسئلہ تھا، اس کے حل کے لیے منکی کیمونٹی دبئی کے صدر جناب مختصر ابو محمد صاحب نے کوششیں شروع کیں اور گرین ویلی شیرور کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور حکومتِ کرناٹکا سے راجیو اتسوا ایوارڈ یافتہ جناب منیگار محمد میراں صاحب اور چند مقامی احباب نے اپنا تعاون پیش کیا اور آج اس کا باقاعدہ افتتاح عمل میں آیا۔
سکریٹری جماعت المسلمین منکی عابدہ احمد باشاہ صاحب نے اس تعلق سے رپورٹ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے پانی کے اس پلانٹ سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم بھی فائدہ اُٹھاسکتے ہیں اور بلا تفریق مذہب اس پلانٹ سے ہر کوئ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
مولانا شکیل صاحب سکری ندوی نے اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پانی ایک عظیم نعمت ہے اس کا صحیح استعمال ہونا چاہئے،منکی میں اس طرح کا یہ پہلہ پلانٹ ہے۔ مولانا نے اس صاف پینے کے پانی کے افتتاح پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جملہ معاونین کو خصوصی مبارکبادی پیش کی۔ اور عوام الناس سے یہ اپیل کی کہ اس سے خوب فائدہ اٹھائیں۔
واضح رہے کہ اس پلانٹ کی تعمیر کے لیے شرور کی کے مشہور و معروف شخصیت جناب میراں منیکار صاحب نے اپنا مالی تعاون پیش کیا ہے۔ جبکہ پلانٹ کے لئے بورول اور پلانٹ کے لئے ایک کمرہ تیار کرنے میں مقامی دو افراد کا تعاون رہا۔
اس موقع پر منعقدہ مختصر سی تقریب میں اسٹیج پر موجود جملہ معزز مہمانوں نے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر مبارکبادی پیش کی۔
واضح رہے کہ تقریب کا آغازحافظ رفاعہ کی تلاوت سے ہوا اور نظامت کے فرائض مولانا مدثر کنچار ندوی نے انجام دیئے۔ جناب قاضی ارشاد صاحب صدر جماعت المسلمین منکی نے صدارت کی اور قاضی منکی مولانا شکیل صاحب کی دعاء پر یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچی۔
اسٹیج پر مرکزی ادارہ جماعت المسلمین کے صدر قاضی محمد ارشاد صاحب،سکریٹری عابدہ احمد باشاہ صاحب، قاضی و خطیب مولانا شکیل صاحب،ضلع پنچایت رکن شری دیپک صاحب،شرور سے تشریف فرما مہمان منیگار جعفر صاحب،منکی کمیونیٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری حاجیکا خلیل صاحب ،منکی کمیونیٹی دبئ کے نائب صدر ابوحسینا عابدین صاحب،ناخدا جماعت منکی کے سکریٹری حافظ ریاض صاحب وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
