منکی 31؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز/نمائندہ فکروخبر) آج 31 اگست بروز منگل الہلال انگلش میڈیم اسکول منکی میں دوپہر ایک بجے سے شام 7:30 بجے تک خصوصی ویکسینیشن کیمپ منعقد کیا گیا ، اس کیمپ سے جملہ 320 افراد نے استفادہ کیا اور الہلال اسکول میں اپنا فرسٹ اور سیکینڈ ڈوز ویکسین لگوایا.
مقامی نوجوانوں نے جماعت المسلمین منکی کے نائب صدر جناب حسن باپو حسن باپا صاحب اور مولانا مذکر احمد کٹنگری ندوی صاحب سمیت حافظ ساجد مختصر صاحب کی رہبری میں نظم و ضبط کے ساتھ ویکسینیشن کی کارروائی مکمل کرنے میں قابل ستائش تعاون دیا.
کیمپ کے انعقاد میں منکی سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر دِنیش، نرسنگ و میڈیکل اسٹاف اور آشا کارکنان نے بھرپور تعاون پیش کیا۔
اس موقع پر اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ان شاءاللہ عوام کی سہولت کو پیش نظر رکھتے ہوئے چند دنوں کے اندر مزید کیمپ منعقد کرنے کی کوشش کی جائےگی.
خیال رہے کہ اس سے قبل مرکزی ادارہ جماعت المسلمین اور منکی مسلم خلیج کونسل کی مشترکہ کوششوں کے نتیجہ میں بھی تین کیمپ منعقد ہوچکے ہیں ۔
Share this post
