کیمپ سے قبل منعقدہ مختصر تقریب کی صدارت جناب اقبال شاہ بندری نے کی ۔ اس موقع پر منکی مسلم خلیج کونسل کے صدر جناب ابومحمد مختصر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منکی خلیج کونسل کے قیام پر روشنی ڈالی اور اس کیمپ کے انعقاد کے مقاصد بھی بیان کیے ۔ ضلع پنجایت ممبر منکی انیتا انّپّا نائک نے کہا کہ جائداد اور روپیہ پیسے ہونے کے باوجود انسان کی صحت ٹھیک نہیں تو وہ شخص کچھ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کیمپوں کے انعقاد سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔صبح دس بجے شروع ہونے والا یہ کیمپ شام چار بجے اپنے اختتام کو پہنچا۔
Share this post
