منکی میں بس الٹنے سے 16مسافر شدید زخمی ،چھ کی حالت نازک(مزید اہم ترین ساحلی خبریں)


کنداپور :نقب لگا کر چوری کی ناکام کوشش 

کنداپور :28؍ستمبر (فکروخبر نیوز) کل رات بیندور کے یدتارے پرائمری کو آپریٹیو بینک دیہی زرعی ترقی بینک کی دیوار میں نقب لگا کر چوری کی واردات انجام دینے کی ناکام کوشش کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ، اس واردات کی خبر آج بدھ کی صبح منظر عام پر آئی،ذرائع کے مطابق چور بینک کے داہنے جانب کی دیوار پر ایک بڑا سا سوراخ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود الماریوں کے تالے توڑ دئے لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا ،پکڑے جانے کے ڈر سے سی سی ٹی وی کیمرہ توڑاس کے ڈی وی آر کو لے کر فرار ہوگئے ، فورینسک ماہرین کی ایک ٹیم اور بیندور پولس نے موقع پر پہونچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ، کنداپور میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ، ایک ہفتہ قبل ہی دن دہاڑے گھر میں گھس کر چوری کی واردات انجام دی گئی تھی اور اسی طرح مندروں میں بھی چوری کئے جانے کی کئیں ساری واردات سامنے آئی ہے ، سی سی ٹی طی کیمرہ نصب کئے جانے کے باوجود اور رات میں پولس کے گشت کے باجود چوری کی وارداتوں میں کمی نظر نہ آنے پر عوام اس سلسلہ میں کافی پریشان ہے


منگلو ر:لاری اور بائیک کی ٹکر میں ایک شخص ہلاک ،

منگلو ر:28؍ستمبر (فکروخبر نیوز) کوٹیکر بیری آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،مہلوک کی شناخت اختر کی حیثیت سے کی گئی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اختر نامی نوجوان اپنی بائیک پر سوارسڑک پار کر رہا تھا کہ کاسرگوڈ سے آرہی لاری نے اسے ٹکر ماردی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی،الال پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ،دوسرا سڑک حادثہ کنداپور تعلقہ کے گنگولی کے قریب راما مندر کے پاس پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے واقع ایک بڑا درخت چلتی بس پر گر گیا ، جس میں مسافر بال بال بچ گئے ۔اطلاعات کے مذکورہ بس پر 40مسافر سوار تھے ،جن میں سے بعض کو معمولی چوٹیں آئی ہیں حادثہ کی وجہ سے قریب آدھا گھنٹہ ٹرافک کا نظام متاثر رہا 


اڈپی :18سالہ لڑکی نے پل پر سے چھلانگ لگا دی ،تلاش جاری 

اڈپی : 28؍ستمبر (فکروخبر نیوز)پل پر سے چھلانگ لگا کر 18سالہ لڑکی کی جانب سے خودکشی کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے، لڑکی کی شناخت پتور میں رہنے والے چندرا شیکر کی بیٹی چیترا (18) کی حیثیت سے کی گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ چتراامبلپاڑی میں واقع نیٹ جی نامی ایک موبائیل کی دکان میں چار مہینہ سے ملازمت کیا کرتی تھی،بتایا جارہاہے کہ اپنا کام پورا کر بس میں سوار ہو کر چیترا سنتے کٹے پہونچی ، اور گھر کی طرف جا رہی تھی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ فون پر بات کر رہی تھی کہ اچانک رونے لگی اور ایکدم سے اپنا بیگ زمین پر پھینک کر پل کی جانب دوڑپڑی، اوراپنے فون کو ہاتھ میں لے کرسیدھے ندی میں چھلانگ لگا دی اس کے بیگ میں موجود دستاویزات سے اس کی شناخت کی گئی اور اس معاملہ کی گھر والوں کو خبر دی گئی ،اس موقع پر انسپکٹر سری کانت نائیک اور دیگر پولس اہلکار پہونچے ،لڑکی کی تلاش جاری ہے 

Share this post

Loading...