جس میں حضرت مولانا عبدالباری صاحب ندوی (مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل ) اور مولانا الیاس صاحب ندوی (جنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل) بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائیں گے اور بھٹکل سے مؤقر علماء کرام بھی تشریف لائیں گے اور ان کے خطابات ہوں گے ۔ اجلاس کی پہلی نشست ٹھیک صبح دس/۱۰بجے جناب نظام الدین ابن ابومحمد صاحب قاضی (صدر جماعت المسلمین منکی) کی صدارت میں شروع ہوگی اور ظہر تک ختم ہوگی اور دوسری نشست بعد نمازِ عصر ٹھیک پانچ/۵ بجے تا مغرب جناب مولانا شبیر صاحب قاضی قاسمی (سابق ناظم مدرسہ رحمانیہ منکی ) کی صدارت میں چلے گی اور اس اجلاس کی آخری نشست بعد نمازِ عشاء ٹھیک نو بجے مدرسہ رحمانیہ کے ناظمِ اعلیٰ جناب ماشیما محمد عرفان ابن حسین صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوگی ۔ درخواست ہے کہ ان پر رونق او ربابرکت تینوں مجلسوں میں شرکت فرماکر طلباء کی ہمت افزائی فرمائیں ۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول انتظام رہے گا ۔
الداعی
مہتمم مدرسہ رحمانیہ والمؤمنات پبلک اسکول منکی
Share this post
